برلن (جیوڈیسک) برلن سے چار سو چالیس کلو میٹر دور واقع گاں کے ایک ریسٹورنٹ میں نامعلوم حملہ آور کی فانرنگ سے تین افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوا اور وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ریسٹورنٹ کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہوا کہ فائرنگ کی کیا وجہ تھی۔ زخمی پانچ افراد میں سے ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔