برلن: نئے البم کی تشہیر کیلیے لیڈی گاگا نقلی مونچھیں لگا کر پہنچ گئیں

Lady Gaga

Lady Gaga

برلن (جیوڈیسک) برلن لیڈی گاگا کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے۔ برلن میں اپنے نئے البم کی تشہیر کے لیے نقلی مونچھیں لگاکر پہنچ گئی۔ جرمن دارالحکومت برلن کے مشہور کلب میں لیڈی گاگا کے نئے میوزک البم آرٹ پوپ کی تشہیری تقریب ہوئی۔

یورپی ممالک میں آرٹ پوپ البم کی تشہیر کے لیے لیڈی گاگا کئی ممالک کا خود دورہ کررہی ہیں۔ ان کو نقلی مونچھوں میں دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔ تاہم لیڈی گاگا نے خوب پوز دئیے اور اس نئے انداز پر بہت خوش نظر آئیں۔