اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر پر شب خون ماراگیا، عرصے سے لگے ہوئے بیریئرز کو ہٹانا فتنے کے برابرہے۔
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور پر امن مظاہرین پر گولیاں برسائی گئیں، اب واضح ہو گیا ہے کہ جمہوریت کے اصل دشمن کون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کی انکوائری کر کے ذمہ داروں کو تعین کیا جائے۔فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ منہاج القرآن سیکریٹریٹ واقعے میں ہلاکتوں کے خلاف کل یوم سوگ منائے گی۔