لندن (جیوڈیسک) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں پلمائرا شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بشارا لاسد نے داعش سے خفیہ معاہدہ کیا تھا ۔
برطانوی اخبار کے مطابق داعش کی لیک ہونے والی دستاویزات میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ تاریخی شہر پلمائرا پر قبضے کے لیے شامی صدر بشارا لاسد نے داعش کے جنگجؤوں سے خفیہ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت پلمائرا پر حملے سے پہلے جنگجؤوں اور بھاری اسلحے کو داعش کے دارالحکومت رقہ منتقل کیا گیا ۔ دستاویز کے مطابق تیل کی فروخت کے لیے بھی روس اور شام نے داعش کے ساتھ ساز باز کی ۔