بہترین فلائٹ کا دن منگل نہیں بلکہ اتوار ہے

Flight

Flight

نیویارک (جیوڈیسک) اے آر سی یعنی ایئرلائنز رپورٹنگ کارپوریشن کی ایک تحقیق کے مطابق کسی بھی فلائیٹ کو دیکھنے اور پرکھنے کا بہترین وقت اتوار ہوتا ہے۔

اس سے قبل یہ خیال کیا جاتا تھا کہ بہترین فلائیٹ کا دن منگل ہے لیکن اے آر سی نے اس رپورٹ سے اختلاف کرتے ہوئے ایک نئے سروے کا اہتمام کیا جس کے نتائج کی روشنی میں یہ اتوار کا دن نکلا۔

اس ادارے نے جنوری 2013ء سے جولائی 2014ء تک کے درمیانی عرصے میں امریکا کی تمام ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں کا تجزیہ کیا اور یہ نتیجہ نکالا کہ سب سے سستی پرواز اتوار کے دن میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس دن اوسط کرایہ 432 ڈالر جب کہ انٹرنیشنل فلائیٹ کا اوسط کرایہ 458 ڈالر نکلا۔