بیت اللحم (جیوڈیسک) فلسطین میں مغربی کنارے کے علاقے بیت اللحم میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
بیت اللحم میں رات گئے ہونے والی یہ جھڑپیں فلسطینی نوجوان کے جنازے کے بعد ہوئیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کی گئیں۔
کشیدہ صورتحال کے باعث اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرینڈز کا استعمال بھی کیا۔ اس سے قبل حماس کی جانب سے اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی۔
حما ترجمان کا کہنا تھا کہ یہودیوں کے ساتھ امن کے حوالے سے بات چیت جاری ہے تاہم شرانگیزی اور جارحیت ان کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیز فائر کے پیغامات بھیجے گئے ہیں اور اگر خاموشی اختیار کی جائے تو اس کا جواب بھی خاموشی سے دیا جائے گا۔