اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ مشرف کو ریلیف دینے کے بارے میں سارے مفروضے غلط ہو گئے ہیں۔ ان کیخلاف اب عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی سب کو قبول کرنا پڑے گا۔
پرویز رشید نے انکشاف کیا کہ حکومتی ادارے وزرائے اعظم سے بھی چیزیں چھپاتے ہیں۔ ملک میں ٹاپ سیکرٹ کا قانون ختم ہونا چاہئے۔
پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اطلاعات تک رسائی کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ سانحہ راولپنڈی کی رپورٹنگ میں میڈیا نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔