میں پریانکا سے بہتر اداکارہ ہوں، میرا

لالی وڈ ادکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتی ہیں تو کبھی اپنے جذبات کا اظہار اس طرح کرتی ہیں کہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہیں۔

Meera vs Priyanka Chopra

Meera vs Priyanka Chopra

اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہالی وڈ کو پریانکا چوپڑہ کے بجائے انہیں منتخب کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فلم فیئر میگزین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کرسٹ پریٹ کے ساتھ ہالی وڈ کے نئے پروجیکٹ ’کاؤ بوائے ننجا وِکنگ‘ کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

تاہم جیسے ہی میرا کو اس کی خبر ہوئی، انہوں نے فلم فیئر کی پوسٹ کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میں پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ ہوں، ہالی وڈ پلیز میرا انتخاب کریں‘۔