افضل گورو کی شہادت بھارتی عدلیہ کی غنڈہ گری ہے ، صدر کشمیرفورم (رجسٹرڈ) برلن
Posted on February 12, 2013 By Zain Webmaster میرپور / کشمیر
برلن (ظھور احمد) بھارت کی بدنام زمانہ جیل دہلی میں ممتاز کشمیری ڈاکٹر افضل گورو کی پھانسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کشمیر فورم رجسٹر ڈ جرمنی کے چیئرمین طارق محمود اعوان اور صدر کشمیر فورم رجسٹردبرلن کے صدر ظہور احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر افضل گورو کی شہادت نے کشمیر کی آزادی کو نئی زندگی دیدی ، بھارت نے افضل گورو کی شہادت سے ثابت کردیا ہے کہ دنیا کا بڑا جمہوری ملک غنڈہ گری ، دہشت گردی اور کالی ماتا کا مکروہ چہرہ لیئے رام رام کی بنسری بجارہا ہے ،بھارت نے پھانسی دیکر کشمیریوں کی عزت اور حوصلے کو للکارا ہے اور کشمیر میں اپنے لئے شمشان گھاٹ تیار کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا عدلیہ کا فیصلہ خود انڈین عوام اور میڈیا نے بھی قبول نہیں کیا ،بھارت کی تہاڑ جیل دنیا کی بدنام زمانہ جیل بن چکی ہے جہا ں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں انہیں پھانسیاں دئے جانے کے بعد جیل کے اندر احاطے میں سپرد خاک کر دیا جاتا ہے ، انہوں نے مزید کہا ڈاکٹر افضل گورو کا قصور صرف یہ کہ وہ کشمیری تھا وہ بھارت سے آزادی مانگتا تھا۔
اس کی پاداس میں بھارت کتنے کشمیریوں کو پھانسی لگائے گا کتنے کشمیریوں کو پابند سلاسل کرئے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا آج بھارت نے ایسے ہتھکنڈوں سے ثابت کردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو گفت و شنید کے ذریعے حل نہیں کرنا چاہتا ، کشمیر فورم رجسٹرڈ جرمنی و برلن اس فیصلے پر بین الاقوامی سطح پر مذمت کرتا ہے۔