افضل گورو کو پھانسی کی سزا دیکر بھارت ہمارے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتا کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم اور قید وبند کی صعوبتیں کیا
Posted on February 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) افضل گورو کو پھانسی کی سزا دیکر بھارت ہمارے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتا کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم اور قید وبند کی صعوبتیں کیا ہمارے جذبہ آزادی ختم کر سکی ہیں بلکہ فروری کے مہینے میں آج سے 29 سال پہلے تہاڑ جیل دہلی میں مقبول بٹ شہید کو پھانسی کی سزا دیکر اور آج 9 فروری کے دن افضل گورو کو پھانسی کی سزا دے کر تہاڑ جیل کی تاریخ دہرانے کیساتھ ایک نیا باب کا آغاز ہوا ہے ۔
پوری دنیا میں بلا شعبہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کشمیری وہ بد قسمت قوم ہے جو اقوام متحدہ کے وعدوں اور لاکھوں قربانیاں دینے کے باوجودآج بھی غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین ،جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی نے افضل گورو کی پھانسی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی بلکہ ہمارے جذبے مزید مضبوط ہوئے ہیں اور انشاء اللہ کشمیر ایک دن آزادہو کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔