قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں اور وفاق کی باہمی مشاورت سے ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کی گئی۔ جب کہ نئے سسٹم کے اطلاق سے نتائج کا بروقت حصول ممکن ہو سکے گا. قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتحابات میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات رہے گی اور فوج کی تعیناتی کا فیصلہ تمام صوبوں اور وفاق سے مشاروت کے بعد کیا گیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ انتخاب نتائج کے بروقت حصول کے لئے آر ایم ایس نامی نیا سسٹم متعارف کروایا گیا۔
اس دفع نتائج آنے میں تاخیر نہیں ہو گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ٹربیونلز اور الیکشن کمیشن موجو د ہے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے وٹ ایک ایم قومی فریضہ ہے لحاظہ اس کا استعمال ایمانداری سے کیا جائے جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی موبائل فون بوتھ میں لیجانے پر پابندی ہے اور کوشش کی جارہی ہے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر لوڈشئڈنگ نہ کی جائے۔