بیوریجز سیکٹر سے کپسیٹی ٹیکس وصولی میں نمایاں کمی کا خدشہ

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مشروبات مینوفیکچررز پر عائد کردہ کپیسٹی ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ماہانہ کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

جس سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریونیو شارٹ فال میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر چند مشروبات مینوفیکچررزکی طرف سے 25 فیصد اضافے کے ساتھ ٹیکس جمع کرانے کی یقین دہانی کی خوش فہمی میں 47 لاکھ روپے فی والو کے حساب سے کپیسٹی ٹیکس عائد کیا لیکن رواں مالی سال کے 8 ماہ گزرنے پر بھی بیوریجز سیکٹر سے ٹیکس وصولی میں اضافے کے بجائے کمی ہوئی جس پر کچھ عرصے قبل ایف بی آر نے بیوریجز سیکٹر پر عائد کپیسٹی ٹیکس بڑھا کر 75 لاکھ روپے فی والو کردیا اور وہ بیوریجز کمپنیاں جنہوں نے 25 فیصد اضافے کے ساتھ ٹیکس جمع کرانے کا لالچ دے کر کپیسٹی ٹیکس لگوایا تھا ان ہی کمپنیوں نے ایف بی آر کی طرف سے کپیسٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف حکم امتناع حاصل کرلیا جس سے ایف بی آر کو ٹیکس وصولیاں رک گئیں۔