بیونس آئرس(جیوڈیسک)بیونس آئرس میں نفسیاتی اسپتال کے کارکنوں نے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا، یہ ھسپتال میئر کی زیر نگرانی ہے جو مکمل حکومتی اعانت کے ساتھ خیراتی بنیادوں پر مشتمل ہے۔ نفسیاتی اسپتال کے کارکنوں نے عدم تحفظات کی بنا پر حکومت اور میئر کے خلاف مظاہرے کیئے۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بیونس آئرس کی میٹروپولیٹن پولیس فورس نے ربڑ کی گولیوں کے ساتھ ساتھ پتھر ، کالی مرچ اور آتش گیر ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ پولیس کی کاروائی کے بعد مظاہرین نے پتھروں سے حملہ کرکے دس پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کردیا۔