بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں دو خودکش کار بم دھماکوں میں 57 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی میں نماز جنازہ کے اجتماع میں دو خودکش کار بم دھماکے کئے گئے، جس میں اب تک 57 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں رواں ماہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 490 سے زائد ہو چکی ہے اور اس سال عراق میں مختلف دہشت گرد کاروائیوں میں مرنے والوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔