پی پی 48 بھکر میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ ختم، گنتی جاری

Bhakkar Map

Bhakkar Map

بھکر (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کی صوبائی نشست پی پی 48 بھکر میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پی پی 48 بھکرمیں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا تھا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔

بستی بھون میں خواتین پولنگ اسٹیشن میں مردوں کے داخل ہونے پر جھگڑا ہوا۔

اس دوران ڈنڈوں، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے رشید اکبر نوانی خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے جس پر جھگڑا ہوا۔

بعض پولنگ اسٹیشنوں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش بھی کی گئی۔

پی پی 48 کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی ے نجیب اللہ خان نیازی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔