سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں جمعے کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھکر کے مردہ خور بھائیوں کو 7 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر میانوالی جیل بھیج دیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ مردہ خور بھائیوں کو 9 مئی کو عدالت میں دوبارہ پیش کیاجائے۔
دونوں بھائی انسانی مردوں کا گوشت کھانے میں ملوث رہے ہیں اور اس سے پہلے بھی ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن مناسب قانون نہ ہونے کے باعث ایک سال بعد رہا ہوگئے اور پھرسے وہی کام کرنے لگے، پر انے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کے جج نے مقدمے کی سماعت سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ انسانوں کا گوشت کھانا دہشت گردی ایکٹ میں نہیں آتا اس لیے اس مقدمے کی سماعت معمول کی عدالت میں کی جائے۔