بھکر,گالی گلوچ کی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو ابدی نیند سلا دیا

Bhakkar

Bhakkar

بھکر (جیوڈیسک) گالی گلوچ کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے شہری کو ابدی نیند سلا دیا۔ نواحی علاقہ مجوٹھاں والا میں فتح شیر اپنے بیٹے صابر حسین کے ہمراہ شادی میں کام کے سلسلہ میں گئے ہوئے تھے کہ ملزمان شفاء اللہ اور صدر نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں صابر حسین موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

وجہ عناد دونوں فریقین میں دو روز قبل گالی گلوچ ہوئی تھی۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے والد فتح شیر کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔