بھکر (جیوڈیسک) بھکر میں پنچایت نے بھائیوں کے جرم پر کمسن بہنوں کو ونی کر دیا، 14 اور 8 سالہ بچیوں کا نکاح پڑھانے والے قاضی سمیت 3 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
تھانہ منکیرہ کے علاقے نواب والا میں مبینہ طور پر 2 نوجوانوں نے لڑکی سے زیادتی کی تھی، جس پر پنچایت نے بھائیوں کے گناہ کی سزا ان کی 8 اور 14 سالہ بہنوں کو دی، دونوں بچیوں کا زبردستی نکاح پڑھوا دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نکاح خواں محمد رمضان سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔