لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مجلس وحدت مسلمین نے بھکر، کوئٹہ اور کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کربلا گامے شاہ کے باہر مجلس وحدت مسلمین کے مظاہرین نے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے موثر پالیسی بنائی جائے۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا علی موسوی کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف فوری اور مربوط کارروائی کرے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔