بھکر میں 2 مذہبی گروپوں میں تصادم کے بعد نافذ کرفیو اٹھا لیا گیا

Bhakkar

Bhakkar

بھکر (جیوڈیسک) بھکر ضلع بھکر میں 2 مذہبی گروپوں میں تصادم کے بعد نافذ کیا گیا کرفیو 24 گھنٹوں بعد اٹھالیا گیا، حالات معمول پر آگئے ہیں، پولیس نے سرچ آپریشن کے د وران 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے بھکر میں صورت حال معمول پر آنے کے بعد ہفتہ کی صبح دس بجے لگایا گیا کرفیو آج صبح اٹھالیا گیا ہے۔ تاہم ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

امن و امان قائم رکھنے کیلئے رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے۔ پولیس نے شرپسندوں کے خلاف کوٹلہ جام اور دریا خان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتاریوں کے خلاف کوٹلہ جام میں خواتین نے احتجاج بھی کیا۔ جمعہ کو دو مذہبی گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔