بھکر (جیوڈیسک) دو مذہبی گروپوں کے درمیان تصادم میں جاں بحق ہونے والے بارہ افراد کی انفرادی اور اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ کوٹلہ جام، پنج گراہی اور دریا خان میں جاں بحق افراد کی انفرادی اور اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ مقتولین کی تدفین کے باوجود بھکر میں کشیدگی برقرار ہے۔ جاں بحق افراد کے ورثا نے چیف جسٹس سے تصادم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جوڈیشنل انکوائری کی اپیل کی ہے۔