بھکر میں پی پی 48کے ضمنی الیکشن کے لئے پو لنگ کل ہو گی

Polling

Polling

بھکر (جیوڈیسک) بھکر میں پی پی 48کے ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کل ہو گی۔ انتخابی مہم کے خاتمہ کے لئے الیکشن کمیشن کا مقررہ کردہ ٹائم تو گزر چکا ہے، تاہم امیدواروں کی طرف سے انفرادی رابطوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ے نجیب اللہ خان نیازی مرحوم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پی پی 48میں امیدوار کے چناؤ کے لئے کل 29نومبر بروز ہفتہ پولنگ ہو گی۔ حلقہ میں کل رجسٹر ووٹر کی تعداد 153698ہے جن کے لئے 144پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن میں سات امیدوار حصہ لے رہے ہیں، تاہم اصل مقابلہ کی توقع پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار نذر عباس کہا وڑ، اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے دو آزاد امیدواروں انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز خان نوانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔

ڈسٹرنگ ریٹرنگ آفیسر مہر عابد حسین کے مطابق پولنگ عملہ میں آج سامان تقسیم کر کے انہیں پولنگ اسٹیشن پہچا دیا جائے گا۔ پی پی 48کی حدود میں ڈی سی او زمان وٹو کے مطابق کل انتخابی حلقے میں عام تعطیل ہو گی۔