بھکر کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

Bhakkar

Bhakkar

بھکر (جیوڈیسک) پاک فضائیہ نے بھکر کے قریب معراج طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بھکر کے قریب اٹھارہ ہزاری میں پاک فضائیہ کا معراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا، جائے حادثہ پر کسی کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ جیٹ طیارہ معمول کی تربیتی پروازپر تھا۔

پاکستان ائیر فورس نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔