بھکر: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

Bhakkar

Bhakkar

بھکر (جیوڈیسک) بھکر دو گروپوں میں تصادم سے چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ مشتعل افراد نے کوٹلہ جام روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ کشیدگی کے باعث دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔

بھکر میں دو گروپوں میں تصادم سے پانچ افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے بھکر کا علاقہ کوٹلہ جام میں تین روز قبل سپہ صحابہ کا تحصیل صدر قتل ہوا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ لین دین کے تنازعہ پر قتل ہوا جبکہ سپہ صحابہ والوں کا کہنا ہے کہ اس کو مذہبی گروپ نے قتل کیا جس پر انہوں نے بازار بند کروا دیا اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ریلی نکالی۔

ریلی میں مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ سپہ صحابہ والے ریلی نکال کر واپس جا رہے تھے کہ کوٹلہ جام میں اہل تعشیہ اور سپہ صحابہ کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا جس پر سپہ صحابہ والوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے خان محمد ،عمران شاہ اور ایک نامعلوم شخص سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور 9 زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو اہلکاورں نے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں راہگیر غلام مصطفی اور علی رضا دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پیدا ہو گیا اور لوگوں نے اپنی دکانیں بند کر دیں۔ انتطامیہ نے حالات پر کنٹرول پانے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان سے رینجرز طلب کر لی ہے۔