بھمبر کی خبریں 2/7/2017

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (نمائندہ خصوصی) مون سون شروع ہو گیا، میونسپل کمیٹی بھمبر نالوں کی صفائی نہ کرا سکی مختلف پلازہ مالکان نے اپنی دوکانوں کو بچانے کے لییدروازوں پر دیو اریں بنالیں ہلکی سے بارش صفائی کے پول کھول چکی ہے جس کی وجہ سے شیر جنگ کالونی ، کوٹھی موڑ وغیرہ میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا تھا تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارش نے بلدیہ بھمبر کے وارننگ جاری کردی تھی مگر تاحال بلدیہ نے بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع نہیں کروایا جس کو دیکھتے ہو ئے گجرات روڈ پر اکثر دوکان مالکا ن نے اپنی دوکانوں کو بچانے کے لیے دیواریں تعمیر کرکے رکاوٹیں کھڑی کرلی ہیں مگر جس طرح بارشوں کی پیش گوئی کی جاری ہے اگر ایسا ہوگیا تو بڑے پیمانے پر پانی لوگوں کی دوکانوں اور گھروں میں داخل ہوکر تباہی مچا سکتا ہے جس کا ضلعی انتظامیہ کو بھی نوٹس لینا چاہیے ۔

بھمبر (نما ئند ہ خصوصی) بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں بھارتی افواج ظلم و استبداد ،قتل و غارت کرنے کے باوجود آزادی تحریک کو دبانے میں ناکام ہوکر اب وہاں کے نوجوانوں کے گلے کاٹ رہی ہے جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی صورتحال خوش کن قرار نہیں دی جا سکتی کیونکہ پچھلے ستر سالوںمیں اس چھوٹے سے خطے کو بھی فلاحی ریاست نہ بنایا جا سکا بلکہ اب صورتحال یہ ہے کہ تمام سرکاری محکمہ جات کے ملازمین بالعموم اورآفیسرز بالخصوص باغی ہو چکے ہیں حکومت ان کے سامنے بے بس ہو چکی ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہوںنے کہاکہ صرف ایک محکمہ برقیات کو ہی کنگھال کے دیکھ لیں پچاس فیصد زائد بجلی چوری ہو رہی ہے جسمیں سب سے زیادہ بجلی چوری کرنے میں محکمہ برقیات کے ملازمین ملوث ہیں تمام ملازمین انکے عزیز و اقارب بے تحاشہ بجلی چوری کررہے ہیں بقیہ بجلی چورماہانہ فکس بل ادا کررہے ہیں جس میںسے محکمہ برقیات کے ہلکار جونیئر سے لیکر سینئر تک ملوث ہیں جوبجلی چوری کروا کر کروڑوں روپے ماہانہ محکمہ برقیات کو پھکی لگا رہے ہیںاور اس ساری صورتحال میںچوری شدہ کروڑوں روپے عوام کو مہنگی بجلی فروخت کرکے پورا کیا جا رہاہے اسی طرح بجلی چوری کی سزا بل ادا کرنے والے صارفین کو دی جارہی ہے اس ساری صورتحال پر قابو پانا اب حکومت کے بس میں نہیںہے کیونکہ سرکار بھی بجلی چوری کرنے میں ملوث ہیں گڈ گورننس کے نعرے سن سن کر ہمارے تو کان بھی پک گئے ہیں لیکن زمینی حقائق کوچھپایا نہیں جا سکتا یہ خطہ جو بجلی پیداکرنے میں خود کفیل ہے پاکستان کے صوبوں سے بھی مہنگی بجلی خرید رہاہے کیونکہ غلامی میں نہ کاآتی ہے تدبیریں نہ شمشیریں جو ہو ذوق یقین پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں ۔ہم غلام ہیں اور غلامی کو آزادی سمجھتے ہیںاس لیے ذوق یقین پیدا ہو ہی نہیں سکتا سوغلامی کی زنجیریں بھی کٹ ہی نہیںسکتی انشاء اللہ ہم آئندہ بھی دیگر محکمہ جات کی کار گزاری پر بھی مرحلہ روشنی ڈالتے رہے گے ہم یقین سے کہہ رہے ہیں کہ سرکاری محکمہ جات کی انتہائی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار اقتدار پر براجمان بھی ہیں لیکن ان سے زیادہ اداروں کے سربراہ ہیں۔

بھمبر ( نما ئند ہ خصوصی)چو ہدری طارق فا روق تعمیر ی سوچ رکھتے ہیں اور تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ضلع بھمبر میں جتنی بھی تعمیروترقی ہو ئی وہ چو ہدری طا رق فا روق نے کی حا لیہ بجٹ میں حلقہ بھمبر کیلئے سکیمیں رکھوا کر یہ ثا بت کر دیا کہ عوام کے ووٹ کے اصل حقدار ہیں ان خیا لا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کے را ہنماممبر زکوة کمیٹی حا جی خا لد بھٹو نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن کی حکومت نے عوام سے کئے ہو ئے وعد ے پورے کررہے ہیں بھمبر سے میر پور روڈ کی منظوری اور چڑ یاولہ سے بھمبر تک روڈ کی منظوری دی دو با ئی پاس روڈوں کی منظوری چو ہدری طا رق فا روق اورن لیگ کا ایک کارنا مہ ہے اور عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ چو ہدری طا رق فا رو ق کے مخا لفین نے ہمیشہ بھمبر کی تعمیر وترقی کی مخا لفت کی ہے ریاست کے بڑ ے عہدوں پر فا ئز ہو نے کے باوجود بھمبر کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا یہی وجہ تھی کہ عوام نے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے تعمیروترقی دشمنوں کو عبر تنا ک شکست دی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا یہ دور ایک تاریخی دور ہو گا راجہ محمد فا روق حیدر خا ن کی قیادت میں تعمیر وترقی کے نئے دور کھلیں گے اور عوام حقیقی تبد یلی محسوس کر یں گے۔

بھمبر(نما ئند ہ خصوصی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنمائوں راجہ عبید الرحمان ڈی پی او،چوہدری وقاص نصر ،کمانڈر راجہ مسعود اقبال،چوہدری محمد سعیداور راجہ بلا نے کہا ہے کہ پولیس کے تفتیشی آفیسرمحبوب بٹ کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے،محبوب بٹ فرض شناس آفیسر ہیں ان کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محبوب بٹ نے اپنی ڈیوٹی ہمیشہ فرض شناسی سے انجام دی ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کو یہ ہضم نہیں ہو رہا ،اس لیے یہ لوگ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔