بھمبر (نمائندہ خصوصی) سمندر پار پاکستانی رہنما راجہ افراسیاب نے کہا ہے کہ حلقہ 6 کے گائوں پنڈوری کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے لیکن آج بھی ہمارا گائوں تمام سہولتوں سے محروم ہے اور ایک ہزار سے زائد نفوس آج بھی پتھر کے زمانے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بنڈالہ موڑ سے کہاولیاں تک سڑک منظو رہو چکی ہے اور آگے پنڈوری تک 4کلومیٹر سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جس پر گاڑیاں تو کیا انسانوں کا پیدل چلنا بھی محال ہے انہوں نے کہا کہ پنڈوری گائوں کے 400ووٹ رجسٹرڈ ہیں اور گزشتہ الیکشن میں متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کو دئے مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے باوجود آج پنڈوری گائوں کی سڑک کا دیرینہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا جو اعلیٰ احکام اور حکومتی نمائندوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے سنئیر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پنڈوری سڑک کی تعمیر کرکے پنڈوری گائوں کا اہم مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر پنڈوری کے عوام اپنے حقوق کیلئے راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گئے۔
بھمبر(نمائندہ خصوصی)بھمبر تا سماہنی روٹ پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے گاڑی کنڈکٹر مسافروں سے بد تمیزی کرنے لگے اور من پسند کرایہ وصول کرنے لگے عوامی سیاسی و سماجی اور شہری حلقے میں سراپا احتجاج اور اعلیٰ احکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر سے سماہنی جانے والی ہائی ایس میں مسافروں سے کنڈیکٹر انتہائی بدتمیزی سے پیش آنے لگے اور زیادہ کرایہ وصول کرنے لگے عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے ان گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور گاڑیوں میں کرایہ نامہ نصب کرانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر عوام علاقہ راست اقدام کرنے پر مجبور ہوںگئے۔
بھمبر(نمائندہ خصوصی)چوہدری محمد الیاس آف بنڈالہ حال مسقط نے کہا ہے کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کے کسی عہدے پر فائز ہوں اور اگر اس حوالے سے کوئی اشاعت ہوتی ہے تو میرااس سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی آدمی ہوںاور نہ ہی کسی سیاسی جماعت سے میری وابستگی ہے اور نہ کسی جماعت سے کوئی تعلق ہے ایک غیر سیاسی آدمی ہوں اگر میرے بارے میں کوئی اخبار میں خبر آئی تو وہ بے بنیاد ہے میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔
بھمبر( نمائندہ خصوصی) چئیر مین وزیر اعظم معائنہ کمیشن کرنل وقار احمد نور نے بھمبر میںجاری مختلف تقرریاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کے معیار کو چیک کیا اورموقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو کام میں تیزی لانے اور کام کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔
بھمبر(نمائندہ خصوصی) بھمبر کے نواحی گائوں سنگڑھ کی تین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سابق حکومت کی نہ اہلی اور نا انصافی عوام علاقہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھمبر پریس کلب کے صحافیوں سے کہا ہے کہ ہمیں پہلے بھی بائی پاس روڈ کا کہا گیا اور بہت بڑی زیادتی کی جاری رہی ہے تفصیلات کے مطابق عوام علاقہ سنگڑھ نے سنئیر وزیر چوہدری طارق فاروق سے مطالبہ کیا ہے جو پچھلے دور حکومت ہیں جو کچھ بھی ہوا ہے ایسا نہ کرنا ہماری بنیادی ضرورت صرف اور صرف ایک سڑک کا مسئلہ ہے اس پر غور فرمایا جائے اور سڑکوں کی رئپیرنگ مکمل طور پر کروائی جائے تا کہ سنگڑھ کے لوگ بھی اس شمولیت سے فائدہ اٹھا سکیں اور ا س پریشانی سے بچ جائیں اورعوام علاقہ راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والی نفسیاتی کو مدنظر رکھ کر ہمارے مطالبہ کو حل کیا جائے