بھمبر کی خبریں 19/9/2017

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے راہنما اور سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر نے کہا ہے کہ میرپور بھمبر روڈ حکومتی نااہلی اور محکمانہ کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے گزشتہ کی سالوں سے اس بین الاضلاحی سڑکی خستہ حالی اور تباہ حالی حکومتی نمائندوں کی بے حسی اور نااہلی پر نوحہ کتاں ہیں مسلم لیگی حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل تعمیر وترقی کے بڑے وعدے اور دعوے کیے تھے لیکن موجود ہ حالات میں موجود ہ حکومت ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اس مین شاہراہ پر ٹریفک کے حادثات اورقیمتی گاڑیوں کی تباہی روز کا معمول بن چکی ہے اگر سالانہ مرمت کا پیشہ بھی دیانتداری سے اس سڑک پر خرچ کردیا جاتاتو بھی سڑک کی حالت کافی بہتر ہوتی لیکن حکومتی جماعت کے ٹھیکیداروں اور عرصہ دراز سے میرپور بھمبر شاہراہ پر مسلط سرکاری کارندوں نے وسائل اور فنڈزکوشیر ماور سمجھ کر ہڑپ کرنا اپنا فرض جانا ہے انہوں نے کہا کہ عنقریب عوامی احتجاج کو منظم کرکے حکومت کا ناطقہ بند کیا جائیگا۔ اپنے حقوق کے جنگ ہر محاز پر لڑیں گے ، غریب عوام کے بے روزگار نہیں چھوڑیں گے ،قومی دولت کولوٹنے والوں کا محاسبہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام سے رابطہ کیا جارہا ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر نکل کر جھوٹے دعوے کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے اور عوامی طاقت کے ساتھ سرکاری اور حکومتی پٹھووں کا ناطقہ بند کیا جائیگا ۔ بھمبر میرپور روڈ عوام علاقہ کیلئے مقتل بن چکی ہے اسکی تعمیر کیلئے اب آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تبدیلی نوشتہ دیوار ہے پاکستان کے عوام باشعور ہوچکے ہیںیہی وجہ ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہمدردان وطن پارٹی میں شامل ہورہے ہیں بہت جلد پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی بڑی بڑ ی شخصیات ہماری پارٹی میں شامل ہوں گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہمدردان وطن پارٹی شیخ منور حسین ناصری نے پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی غریبوں اور بے روزگار لوگوں کیلے ایک خاص پروگرام رکھتی ہے پڑھے لکھے بے روزگار لوگوں کو اقتدار میں آخر وظیفہ دیں گئے اور غریب خاندانوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا تاکہ وہ باعزت اپنا گزارہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ گرایس لیول پر پارٹی تنظیم سازی بھی کررہی ہے تاکہ آئندہ الیکشن میں محلے اور گلی کی سطح پر پارٹی بہتر نتائج حاصل کرسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرخیز ملک ہے اور اﷲ تعالی نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازہ ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے حکمرانوں ن یملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام آج بھی غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اقتدار میں آکر غربت کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیجی ہے عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے عوام تبدیلی اور اپنے مستقبل کیلئے ہمدان وطن پارٹی کو ووٹ دیں۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پریس کلب بھمبر کے نائب صدر راجہ ہارون الرشید نے آل پاکستان اخبا ر فروش فیڈریشن کے مرکزی صدر سید افضال حسین شاہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے نائب صدر ہارون الرشید نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی اخبار فروشوں کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پریس کلب بھمبر میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا باندھ گیا مسلم کانفرنس کے سٹی صدر طارق محمود بٹ، مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ اشفاق احمد خان، سید مبصر حسین عرف پپلی شاہ، راجہ محمد قدیر، راجہ عمران ، خان پوٹھی، راجہ محمد یاسر نے پریس کلب بھمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ بھمبر پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے اوربھمبر ضلع کے عوامی مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھمبرپریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے ہمیشہ برائیوں اور جرائم کے خلاف جہاد کیا ہے جس پر بھمبر پریس کلب کے عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران حسب سابق بھمبر کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار اد اکریں گے۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پریس کلب بھمبرکا تعزیتی اجلاس زیر صدرات سرپرست اعلی راجہ اقبال انقلابی منعقد ہوا اجلاس میں شیخ صادق کی ہمشیرہ ، شبیر بٹ کی ہمشیرہ اور ڈاکٹر سلمان میر کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کے درجات میں بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اجلاس میں انصرزمان خان، عاطف اکرم، وحید مراد، ہارون الرشید، سعد چوہدری، ندیم مرزا، ارشد چوہدری، وقاص اشرف، سجاد پوٹھی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔