اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد نے بہارہ کہو خود کش حملے کے پانچ ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بہارہ کہو خود کش حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے کی۔ ایک خاتون سمیت پانچ ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان میں مہوش، ولی خان، صدام، ہدایت الرحمن اور یاسین شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پر خود کش حملہ آور کی معاونت کرنے کا الزام ہے۔
ملزمہ مہوش کا دھماکے کے ماسٹر مائنڈ صدام سے مسلسل رابطہ تھا۔ پولیس نے عدالت سے دہشتگردوں کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پانچوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بہارہ کہو خود کش حملہ کیس کے پانچوں ملزمان کو ناجائز اسلحہ، ڈیٹونیٹر برآمدگی مقدمہ میں علاقہ مجسٹریٹ بشیر بھٹی کی عدالت میں بھی پیش کیا گیا جنہوں نے ملزمان کو پانچوں دہشتگردوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔