بھاشا ڈیم کی تعمیر مسلم لیگ (ن) حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ اصغر علی
Posted on September 16, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : بھاشا ڈیم کی تعمیر مسلم لیگ (ن) حکومت کی پہلی ترجیح ہے، کیونکہ اگلے پانچ سے دس سال میں ہمیں پانی کے بہت بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ موجودہ توانائی کے بحران سے بھی بڑا ہو گا، بھاشا ڈیم کی تعمیر سے جہاں سستی بجلی ملے گی وہاں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر نے کی گنجائش بھی موجود ہو گی، ان خیالات کا اظہار چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سستی بجلی کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جس میں کوئلے اور پانی سے بجلی پیدا کر نے کے متعدد منصوبے شامل ہیں ۔اس حوالے سے حکومت نے ویژن 2010 میں ایک جامع توانائی پالیسی رکھی تھی جس میں 2010 تک 28 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا تھا مگر فوجی آمر پرویز مشرف نے ہمارا منصوبہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں آج پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔