پاکستان (جیوڈیسک)امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے پاکستان کو امداد فراہم کریں گے۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے چئیرمین واپڈا کے ہمراہ تربیلا ڈیم کا دورہ کیا۔
اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا لیکن پاک ایران گیس پائپ لائن پر پاکستان کو خبردار کرنا ضروری ہے جس پر امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی اعتراض ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی امدادی ادارے کی مدد سے 128 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگئی ہے۔ تربیلا ڈیم کی مرمت اور بحالی کے کام کی تکمیل سے20 لاکھ صارفین کو بجلی کی سہولت ملیگی۔
رچرڈ اولسن نے کہا کہ اکتوبر دو ہزار نو سے اب تک امریکی تعاون سے بجلی کی پیداوار میں 650 میگاواٹ کا اضافہ ہوا۔رواں سال کے آخرتک امریکی امداد سے مزید 900 میگاواٹ بجلی پیدا سسٹم میں آئے گی۔ چئیرمین واپڈا راغب عباس شاہ نے بتایا کہ امریکی امدادی ادارے نے ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر تربیلا ڈیم کی مرمت کے لیے فراہم کئے۔ پاک ایران گیس لائن معاہدے کے باعث امریکی امداد سے جاری منصوبوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔