جلالپور بھٹیاں (جیوڈیسک) جلالپور بھٹیاں میں سنگدل باپ نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو قتل اور بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق محلہ مانگٹانوالہ میں نشے کے عادی شخص نے نشے کے لیے بیوی سے پیسے مانگے۔
جس سے انکار پر اس نے مشتعل ہوکر اپنی پانچ سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے قتل اور بیوی کو شدید زخمی کر دیا، بیوی کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے رپورٹ درج کر لی ہے۔