بھٹ گیس فیلڈ میں خرابی، کل سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے

CNG Stations Closed

CNG Stations Closed

کراچی (جیوڈیسک) بھٹ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث کل سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند ہونگے، سوئی سدرن نے کل کے بجائے جمعرات کو سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ میں آج بھی سی این جی کی بندش ہے اور بھٹ گیس فیلڈ میں خرابی کے باعث کل بروز بدھ بھی سی این جی بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

شیدول کے مطابق جمعرات کو سی این جی اسٹیشنز بند ہونا تھے مگر سوئی سدرن نے جمعرات کے دن کی بندش ختم کر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سوئی سدرن حکام کے مطابق کم سپلائی کی حالت میں گیس پریشر کو مناسب سطح پر برقرار رکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔