بٹل سیکٹر کے مقام پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

Bhattal Sector

Bhattal Sector

راولا کوٹ (جیوڈیسک) راولا کوٹ بٹل سیکٹر میں 8 بجے کے قریب بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ میں بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا گیا۔

پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی فورسز کی مسلسل فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔