بھون چوک میں موجودشوارما فروش کہاں سے آئے اور غیر قانونی طور پر لگے پھولوں اور کھانوں کے سٹال کیوں نہیں ہٹائے جارہے
Posted on August 31, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
چکوال: بھون چوک میں موجود شوارما فروش کہاں سے آئے اور غیر قانونی طور پر لگے پھولوں اور کھانوں کے سٹال کیوں نہیں ہٹائے جارہے ان تمام سوالوں کے جواب میں انتظامیہ لاجواب۔روڈ پر پڑی ناجائز تجاوزات کا زمہ دار کون ہے اور ان کیخلاف کاروائی کیوں نہیں ہورہی؟سڑک پر کوئی کھدائی عوامی فلاح کے لئے کرنی ہو تو ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی اجازت درکار لیکن چنگ چی رکشہ کے سٹینڈ کس قانون کے تحت بنوائے گئے؟ہماری پریشانیوں کا حل کس کے پاس موجود ہے ؟
شہریوں کے سروے میں انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے سولات۔ تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز ہونے والے سروے میں شہری موجودہ حکومت کیخلاف پھٹ پڑے شہریوں نے بتایا کہ شہر میں ناقص شوارما سڑکوں پر چنگ چی راج بھون چوک میں پھولوں کے ٹھیے اور بازاروں میں موجود ریڑھی بانوں نے عوام کا گذرنامحال کر رکھا ہے۔
ان تمام کیخلاف کو ئی ایکشن لینے کو تیار نہیں اور تو اور گذشتہ چند ماہ قبل نیا لاری اڈا کے قریب ایک سوئی گیس کا پائپ پھٹ گیا تو محکمہ ہائی وے کے افسران کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہمیں سڑک توڑنے کی منظوری نہ مل سکی لیکن منظوری لینے کے بعد احتجاج کرنے پر پولیس کے کہنے پر ہمارا مسئلہ حل ہوا لیکن عجب بات یہ ہے کہ چھپڑ بازار اور اردو بازار کے باہر چنگ چی رکشہ والوں کو سڑک کے اوپر سٹینڈ باقاعدہ طور پر تعمیر کروا کر دئیے گئے اس وقت نہ تو کوئی احتجاج کیا گیا اور نہ ہی کسی نے اس غیر قانونی اقدام کو روکا ۔شہریوں نے سروے میں ضلعی انتظامیہ اور خادم اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔