بھمبر کی خبریں 26/1/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں حکومتی، سیاسی ، مذہبی اور تاجر برادری کی روایتی بے حسی بر قرار رہی بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھمبر میں یوم سیاہ کی کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا تھا اور ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر یوم سیاہ کی تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ بھمبر میں حکومتی ، سیاسی، مذہبی، سیاسی اور تاجر تنظیموں کی روایتی بے حسی بر قرار رہی اور یوم سیاہ کی کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی جس پر بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر سے جڑے ہوئے مواقع پر بھی روایتی بے حسی قابل افسوس ہے اس طرح کے دن پر کسی قسم کی تقریب منعقد نہ کر کے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کے نواحی علاقہ سنگڑھ میں 60 سالہ بیوہ خاتون آگ لگنے سے جھلسنے سے جاں بحق اتفاقیہ حادثہ قرار دے کر سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقہ سنگڑھ کی رہائشی فضل بی بی بیوہ محمد شریف قوم راجپوت عمر 60 سال گذشتہ رات اپنے کمرے میں سردی سے بچنے کیلئے آگ کی انگیٹھی جلا کر سو گئی آگ کی انگیٹھی میں چار پائی کی چادر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے فضل بی بی کو بھی آگ لگ گئی جس سے وہ شدید جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی آگ لگنے کے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے کر مرحومہ کو آبائی قبرستان سنگڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی اور حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا پیپلز پارٹی کی حکومت نے تین سالوں کے اندر آزاد خطے کے اندر ریکارڈ تعمیر وترقی کروائی ہے پیپلز پارٹی سے بغاوت کرنے والوں کا انجام ہمیشہ برا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزا د کشمیر ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد امتیاز تاج ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور پارلیمانی پارٹی چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے چوہدری عبدالمجید کو پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور پارلیمانی پارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر تین سالوں کے اندر جتنی تعمیر و ترقی کروائی ہے اس کی گذشتہ 67 سالوں میں کوئی مثال نہ ملتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی اصلیت عوام اور جیالے جان چکے ہیں بار بار پیپلز پارٹی کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والوں کو پہلے کی طرح اب بھی ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا پیپلز پارٹی سے بغاوت کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو جاتی ہے آزاد کشمیر کے عوام مفاد پرست اور بلیک میلنگ کی سیاست کرنے والوں کو جان چکے ہیں اب عوام ان کے بھکاوے میں نہیں آئینگے آزاد کشمیر کے عوام کل بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کے ممتاز تاجر شیخ مقصود احمد گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے ّآبائی قبرستان بھمبر میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ، چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شہزاد غضنفر ،صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور ، صدر صراف یونین راجہ شوکت علی، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی، AD لوکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب، سابق چیئرمین بلدیہ بھمبر مرزا محمد اجمل جرال، رینج آفیسر راجہ منیر احمد، شیخ محمد صادق، چوہدری جمیل سلطان، پرنسپل راجہ طارق حسین، راجہ نعیم گل، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، مولانا غلام رسول جلالی، ناصر شریف بٹ، ذیشان مصطفی، ڈاکٹر محمد نواز، چوہدری سلیمان درائیاں، چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ محمد قیوم، ارشد غازی، طارق محمود بٹ، چوہدری آصف یوسف، چوہدری تنویر صابر، سعید احمد بٹ،راجہ ممتاز احمد، چوہدری محمد اکرم مقدم،منیجر محمد آصف، راجہ عرفان ، شیخ محمد صدیق، شیخ محمد الطاف، شیخ محمد مشتاق ، محمد مصطفی مغل، کمانڈر مسعود، راجہ محمد صادق، راجہ الطاف مٹھو، امتیاز تاج ایڈووکیٹ ، راجہ محمد رشید ایدووکیٹ، شوکت بھٹی ، ظہور احمد رضا سمیت تاجروں، سول سوسائٹی، اور عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ نماز جنازہ مولانا امین الدین نے پڑھایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مثبت اور تعمیری صحافت سے ملک اور معاشرے کے اندر انقلابی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں بھمبر کے صحافی عوامی مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے میڈیا کی مثبت اور تعمیری تنقید سے ملک کے اندر بہتری آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں منعقدہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے آج کے اس دور میں صحافت کا بڑا کردار ہے مثبت صحافت نے معاشرہ میں نہ صرف شعور اجاگر کیا ہے بلکہ ملک اور قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اور انتظامی اداروں کی اصلاح کی ہے صحافیوں کے قلم کے ذریعے نہ صرف عوامی مسائل بلکہ معاشرہ کی خرابیوں کی نشاندہی ہوتی ہے اور ارباب اختیار ان مسائل کے تدارک کیلئے کوشاں ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کے صحافی نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں بلکہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے بھی بھرپور قلمی جہاد کر رہے ہیں تقریب سے سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر ناصر شریف بٹ ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، طارق محمود ثاقب، ڈاکٹر طارق شاکر، ملک شوکت حسین اور ذیشان مصطفی نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں معروف بزنس مین راجہ محمد رفیق خان ، سابق چیئرمین زکوٰة و عشر راجہ مسعود اسلم، صدر میلاد کمیٹی بھمبر چوہدری محمد اکرم مقدم، صدر صراف یونین راجہ شوکت علی، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا، سابق صدر بھمبر پریس کلب جاوید برسالوی، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ راجہ التماس، مسلم کانفرنس سٹی بھمبر کے سینئر نائب صدر راجہ محمد آصف سیرلہ، خدمت فائونڈیشن کے سیکرٹری مالیات غلام رسول رحمانی، تاجر راہنما راجہ ممتاز خان، نائب صدر پریس کلب ارشد محمود غازی، سیکرٹری مالیات سلیم ساگر، پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری محمد علی،، مرزا ندیم اختر، محمد یٰسین تبسم، عابد زبیر، شیراز پرویز مشتاق ، قاضی انصر زمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہوا میں اڑ گیا آزاد کشمیر میں کتوں کی لڑائی کے کھیل پر پابندی کے باوجود گڑھا کنجال میں کتوں کی لڑائی کا میدان سج گیا پولیس خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر میں کتوں کی لڑائی پر مبنی کھیل پر پابندی عائد ہے اور قانون ساز اسمبلی نے انسداد بے رحمی جانوراں کا قانون پاس کر رکھا ہے جس کے تحت جانوروں کو لڑانے والے کو تین سال قید اور جرمانہ کی سزا رکھی ہوئی ہے جبکہ گذشتہ روز بھمبر کے نواحی علاقے گڑھا کنجال میں کتوں کی لڑائی کا اکھاڑہ ہوا جس میں علاقہ بھر سے لوگوں نے اپنے اپنے خونخوار کتے لڑائی کے اکھاڑے میں اتارے کتوں کی لڑائی کا کھیل دن بھر جاری رہاجسے دیکھنے کیلئے علاقہ کی ایک بڑی تعداد بھی موقع پر جمع تھی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بن کرکتوں کی لڑائی دیکھتی اور لطف اندوز ہوتی رہی بھمبر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر بھمبر کے شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Basharat Hussain and Mamnoon Hussain

Basharat Hussain and Mamnoon Hussain