بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بھمبر کی خصوصی ہد ایت پر تحصیلدار اور نا ئب تحصیلدار کا پولیس نفری کے ہمراہ مختلف بازاروں میں انتظامیہ کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ سے زائد رقم وصول کر نے والے دو کاندارو ں کی چیکنگ جبکہ غیرریاستی افراد کے کا غذات کی جا نچ پٹر تا ل کی متعدد دو کانداروں کو جرمانے کئی کو وارننگ کو الٹی اور کو ننٹی بہتر بنا نے کی ہدایات،بس سٹینڈ پر سیکو رٹی کے انتظا ما ت کی چیکنگ ، تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز تحصیلد ار بھمبر شہزاد نسیم عبا سی ، نا ئب تحصیلد ار را جہ نثا ر احمد خا ن نے بمعہ پو لیس نفر ی کے بھمبر کے مختلف بازارو ں کی چیکنگ کی دو را ن چیکنگ سبزی،فروٹ ،گو شت ،مچھلی ،چکن ،ہو ٹلو ں ،بس سٹینڈ پر سیکو رٹی کے انتظا ما ت اورغیرریاستیوںکی دو کا نو ں پر چھا پے ما رے اور کئی دو کا ندارو ں کو جر ما نے کئے اور کئی کو وارننگ جا ری کی اس موقع پر جن دو کا ندارو ں نے تجا وزات کی ہو ئی ہو ئی تھیں ان کی تجاوزات کوفو ری طو ر پر ہٹا نے کے احکامات جا ری کئے اور تما م دو کا نو ں پر ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ کسی بھی دو کا ندا ر کو انتظا میہ کی طرف سے جا ری کی گئی ریٹ لسٹ سے زیا دہ منا فع کما نے کی اجا زت نہیں صفا ئی کا خا ص خیا ل رکھا جا ئے دو را ن چیکنگ انہو ں نے غیرریاستی تا جرو ں کے کا غذا ت کی بھی جا نچ پٹر تا ل کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر یو ں کی آواز کمزور ہے لیکن تو انا ہے کیو نکہ آزادی کی تحریکو ں میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیںبا لخصوص ہما ری تحر یک آزادی جس کی حما یت دنیا میں کو ئی بھی ملک نہیں کر رہا صرف پا کستا ن کشمیر یو ں کی تحر یک آزادی کی حما یت الحاق پا کستا ن کی بنیاد پر کر رہا ہے بظا ہر اس نعر ہ کیوجہ سے بھی آزادی ممکن نہیں ہے مضرو ضہ پر آزادی نہیں ملتی حقیقت پسند انہ مو قف سے ہی آزادی کی تحر یک کا میاب ہوسکتی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر کشمیرفریڈم مو ومنٹ کے مر کز ی صدر انجینئر خالد پرو یز بٹ نے کیا انہو ں نے کہاکہ اقوام متحد ہ کی قرا ر دا دوں کی اہمیت سے انکا ر نہیں لیکن عملدآمد دنیا کی بدلتی ہو ئی صورتحا ل میں ممکن نظر نہیں آریا اس کے علاوہ ہندو ستا ن کا یہ موقف کہ کشمیر اسکا اٹو ٹ انگ ہے اور پا کستا ن بعض سیا سی جما عتو ں کا یہ نعر ہ ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستا ن نا مکمل ہے اور حکومت پا کستا ن کی پا لیسی کہ کشمیر یو ں کو حق خو دارا دیت دیا جا ئے لیکن حق خو دارادیت کی تشر یح غلط کی جا تی ہے کیو نکہ حق خو دارا دیت مشروط نہیں کیا جا سکتا انہو ں نے کہا کہ ریا ست جمو ں وکشمیر غلا می کے بد تر ین دو رسے گزر رہی ہے کیو نکہ آج نا عا قبت اند یش لو گ آزا دانہ زند گی بسر کر نے کو آزادی سمجھتے ہیں ہما را ان سے ایک سوال ہے کہ کیا ہم اپنے وسا ئل کو اپنی مر ضی سے استعمال کر نے کا حق رکھتے ہیںمثلاً ہز اروں میگا واٹ بجلی پیدا کر نے وا لا خطہ خو د بد تر ین لو ڈ شیڈ نگ سے متا ثر نہیں ہے کیا۔
بجلی کا ٹیر ف آزاد کشمیر کے حکمرا نو ں کے کنٹرو ل میں ہے بلکہ پنجا ب کے ٹیرف سے بھی زیا دہ پے جبکہ آزاد کشمیر کی کل لا گت تقر یبا ًچا رسو میگا واٹ ہے اصولی طو ر پر چارسو میگا واٹ بجلی آزاد کشمیرکے عو ام کو مفت دی جا نی چا ہئے صرف انتظا می اخر اجا ت کی حد تک عو ام سے وصو ل کی جا نی چاہئے لیکن بد قسمتی سے ہم سے سیلز ٹیکس ،انکم ٹیکس ،میٹر رینٹ جیسے ظا لما نہ ٹیکس بھی وصو ل کئے جا رہے ہیں یہا ں پر روایت پڑگئی ہے کہ جا ئز حقوقکا مطا لبہ کر نا بھی جر م عظیم بنا دیا گیا ہے بلکہ غدا ر تک کہنے سے بھی در یغ نہیں کیا جا تا ہندو ستا ن پا کستا ن سمیت آزاد کشمیر کا دشمن عظیم ہے اور طو یل عر صہ سے کشمیر یو ں کی نسل کشی کر رہا ہے آئے روز ظلم وبر بریت قتل وغا رت گر ی افو اج ہندوستان کا وطیرہ بن چکا ہے اس لئے ہم نے کبھی بھی مملکت خداداد پا کستان کی مخا لفت نہیں کی بلکہ اس کی معیشت کی بہتر ی میں آزاد کشمیر کے عوام کا در خشا ں کر دار مو جو د ہے اس لئے مو جو دہ دنیا کی بد لتی ہو ئی صورتحا ل کے تنا ظر میں پا کستا ن کی سیا سی لیڈر شپ اور حکمران کشمیر پا لیسی پر نظر ثا نی کر یں اور متفقہ لا ئحہ عمل کا را ستہ اختیا ر کرتے ہو ئے غیر مشروط حق خو دا رادیت کی حما یت کر یں اور کشمیر ی عو ام پر مکمل اعتما د کر یں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو نہ مل سکا،لانگ روٹس سمیت بھمبر سے میرپور اور گجرات روٹس پر کرایوں میں کمی پر عملدرآمد نہیں کروایا گیا،کرائے کی کمی کے لیے انتظامیہ کے مختلف اجلاس اور ٹرانسپورٹرزسے میٹنگز گفتاً،نشستاًاور برخاستاً تک محدود،وزیر اعظم ،چیف سیکرٹری ،وزیر ٹرانسپورٹ اورکمشنر میرپور نوٹس لیں ،عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میںحکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی کے باوجودعوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا،انتظامیہ نے کرایوں میں کمی کے لیے کئی اجلاس بلائے ،ٹرانسپورٹرزسے بھی میٹنگز ہوئیں مگر عملاً نہ کرایوں میں کمی ہوئی اور نہ ہی کرایوںمیں کمی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروانے کے لیے انتظامیہ نے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے،لانگ روٹس پر خصوصاً بھمبر تا سرگودھا 3 ماہ قبل300 روپے فی کس کرایہ وصول کیا جا رہا ہے ،جس میںٹرانسپورٹرز نے ایک روپیہ بھی کم نہیں کیااور 3 ماہ میںپٹرولیم مصنوعات میں35 روپے کے قریب کمی ہو چکی ہے ،بھمبر تا راولپنڈی اسلام آبادروٹ پر بھی کرایوں میں برائے نام کمی ہو ئی ہے ، بھمبر تا گجرات اور بھمبر تا میرپور روٹس پر ٹرانسپورٹرز اپنی مرضی کی شرح سے کرائے وصول کر رہے ہیں،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ صرف ٹرانسپورٹرز کو ہوا ہے ،یکم فروری سے پٹرول ،و ڈیزل کی قیمتوں مزید کمی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیںاور عوام کو ریلیف دلانے کے لیے نہ صرف سخت احکامات جاری کریں بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کروائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نون کے ضلعی صدرسابق ممبر اسمبلی را جہ مقصود احمد خا ن ،سابق چیئر مین بنڈا لہ را جہ محمد انور خا ن،را جہ غلا م ربا نی،مسلم کا نفر نس سٹی کے صدر خواجہ طارق محمود بٹ ،شیخ محمد صا دق،سا بق چیئر مین تحصیل زکو ة را جہ مسعود اسلم نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیا ن میں سابق سینئر وزیر وممبر اسمبلی ملک محمد نواز کی وا لد ہ محتر مہ کے انتقا ل پر گہرے دکھ وغم کا اظہا ر کرتے ہو ئے مر حومہ کے بلند در جا ت کے لئے فا تحہ خوا نی کی اور ورثا ء کے لئے دعا ئے صبرو جمیل کی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیر سید امد ا د حسین شاہ کا سالا نہ عرس 14فروری برو ز ہفتہ بعدنماز عشاء بمقام آستا نہ عا لیہ جنڈا نو الہ شر یف میں ہوگا جس میںملک کے نا مو ر نعت خوان نعتیہ کلا م پیش کر یں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سٹی تھانہ بھمبر میں تفتیشی چوہدری محمد رفیق پینٹڑا کی والدہ انتقال کر گئیں ،آبائی علاقہ میں سپرد خاک ،وہ گزشتہ دنوں گجرات کے قریب ایمبولینس حادثہ میں زخمی ہو گئی تھیں تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ بھمبر میں تفتیشی چوہدری محمد رفیق پینٹڑا کی والدہ 6 روز قبل ایمبولینس میں ایک مریضہ کے ہمراہ گجرات جاتے ہوئے حادثہ میں زخمی ہو گئی تھیں جسے پہلے عزیز بھٹی ہسپتال گجرات اور بعد ازاں لاہور لے جایا گیا ،مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں ،مرحومہ کو آبائی علاقہ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعدسپرد خاک کر دیا گیا۔