بھمبر کی خبریں 18/02/2015

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کر دیا ہے مسلم لیگ کی حکومت کے خلاف سازشیں دم توڑ چکی ہیں دہشت گردی اور انرجی کرائسز پر جلد قابو پا لیا جائیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام پاکستان مسلم لیگ نون کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں مسلم لیگ اور میاں نواز شریف ہی انکے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہین مسلم لیگ کی حکومت نے انتہائی نا مساعد حالات اور سازشوں کے باوجود ملک کو ترقی اور خوشحلای کی شاہراہ پر گامزان کر دیا ہے قومی ایشو پر لیڈر شپ کا اتفاق رائے کروایا گیا انرجی کرائسز ، دہشت گردی، مہنگائی اور بیروز گاری پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے جس پر کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی تین سالوں کے اندر ان تمام مسائل پر مکمل کنٹرول کر لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم اوورسیز پاکستانی و کشمیر کمیونٹی مسلم لیگ نون کی پالیسوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک میں مسلم لیگ نون دن بدن مضبوط، متحرک اور فعال ہو رہی ہے 25 فروری کو لاہور میں اوورسیز کمیونٹی کا کنونشن بھی منعقد ہو رہا ہے جو کہ کوش آئند ہے کنونشن میں اوورسیز کمیونٹی کے مسائل اور آئندہ کی پالیسوں کے حوالے سے اوورسیز کمیونٹی کو اعتماد میں لیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تعلیم کے فروغ کیلئے بڑھنگ میں ایجوکیشن فورم کا قیام راجہ محمد حنیف چیئرمین ، ہیڈ ماسٹر ( ر) قیوم خان صدر جبکہ عزیز الحسن جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گائوں بڑھنگ میںتعلیم کے فروغ کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں گائوں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر تعلیم کے فروغ اور لوگوں کی اصلاح و احوال کیلئے ایجوکیشن فورم تشکیل دیا گیا جس کے مطابق راجہ محمد حنیف کو چیئرمین، ہیڈ ماسٹر (ر) قیوم خان کو صدر، راجہ عزیز الحسن کو جنرل سیکرٹری جبکہ راجہ رضوان عارف جانی کو سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب کر لیا گیا نو منتخب عہدیداران نے اعتماد پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بڑھنگ کے اندر تعلیم دوست ماحول پیدا کر کے تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے گائوں کے لوگوں نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف میں آزاد کشمیر سے اہم شخصیات کی شمولیت سے مخالفین بوکھلا گئے ہیں ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود کی کامیابی سے ثابت کرینگے کہ آزاد کشمیر تحریک انصاف کا قلعہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے سابق صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری یاسر رزاق نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے اوپر مایوسی کے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں عمران خان امید اور روشنی کی واحد کرن ہیں جو ملک کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک سے محبت کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے اکھٹے ہو رہے ہیں بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جن پر کرپشن کا کوئی الزام نہ تھا جس کی وجہ سے انکو پارٹی میں شامل کیا گیا ان کی شمولیت سے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا گراف تیزی سے اوپر جا رہا ہے میرپور کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف اور مخالفین کیلئے کڑا امتحان ہے جس میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کامیاب کروا کر ثابت کریں کہ نہ صرف میرپور بلکہ پورا آزاد کشمیر تحریک انصاف کا قلعہ ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین ایکا کرنے کے باوجود تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے سے گبھرا رہے ہیں اور الیکشن سے راہ فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام 25 فروری کو لاہور میں اوورسیز کنونشن منعقد ہوا گا کنونشن میں بیرون ممالک میں مقیم مسلم لیگ نون کے راہنما شرکت کرینگے تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام 25 فروری کو العمر ہال لاہور میں اوورسیز کنونشن منعقد ہو گا اوورسیز کنونشن میں بیرون ممالک میں مقیم مسلم لیگ کی تنظیموں کے عہدیداران ، راہنما اور کارکنان شرکت کرینگے کنونشن سے مسلم لیگ اور یوتھ ونگ کی مرکزی قیادت خطاب کریگی کنونشن میں بھمبر سے اوورسیز کا بڑا قافلہ شرکت کریگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وکلاء کے حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد کی جائیگی ہمارے پینل نے بار کے اندر ہمیشہ بھر پور اور ٹھوس بنیادوں پر وکلاء کے حقوق کیلئے کردار ادا کیا وکلاء روایتی نہیں بلکہ معاشرے کی ایک کریم اور عینک بن کر کام کرینگے وکلاء بار اور بینچ کے تعلق کو مضبوط بنیادوں پر قائم کرینگے رول آف لاء اور رول آف آئین کی بالا دستی امن کی بحالی اور ملک کے اندر انصاف کی بحالی کیلئے کوئی لمحہ ضائع نہیں کرینگے خاموش سول سوسائٹی کی بھر پور نمائندگی کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار بھمبر میں آزاد پروفیشنل ڈیمو کریٹ گروپ کے اجلاس میں چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سابق صدر بار چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، سابق ممبر بار کونسل چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ، ممبر بار کونسل چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ، خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ، چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ، چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ، سابق صدر بار چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری جمیل کامران ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ بار کے اندر اور باہر یردباری حقوق کیلئے عملی جدوجہد ، استقامت ، اعتدال پسندی، جرات، دلیری اور پامردی سے عملی جدوجہد کی جائیگی تا کہ اچھے ماحول اور ضابطے اور حسن اخلاق پروان چڑھ سکیںاجلاس مں چوہدری راشد ایڈووکیٹ، مظہر مغل ایڈووکیٹ، ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، مرزا عنایت علی ایڈووکیٹ، افتخار حسین ایڈووکیٹ، چوہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ، ملک محمد مشتاق ایڈووکیٹ، چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ اور محمود الحسن ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔