بھمبر کی خبریں (چوہدری خالد حسین سے) 30/1/2015

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کلری کو نیابت کا درجہ دینے کے حکومتی فیصلہ پر یونین کونسل پنجیڑی اور کلری کے درجنوں دیہاتوں کا شدید احتجاج سیکڑوں افراد کا امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کے باہر احتجاج ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات احتجاج اور مطالبات حکومت تک پہنچائینگے ڈپٹی کمشنر کی وفد کو یقین دہانی تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے چند دن قبل کلری کو نیابت کا درجہ دیا ہے کلری نیابت میں یونین کونسل کسگمہ، یونین کونسل کلری اور یونین کونسل پنجیڑی کو شامل کیا گیا ہے جس پر یونین کونسل پنجیڑی اور کلری کے درجنوں دیہاتوں بالخصوص جاٹ برادری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا گذشتہ روز یونین کونسل پنجیڑی کے گائوں، سوکاسن، چھپراں، گڑھا کنجال، کوہل ، چہلہ، برنا، کنڈ ، نکری جنوبی، نکر شمالی، گورانکہ ، لس جبکہ یونین کونسل کلری کے گائوں کانگڑہ ، فکروٹ ، بروٹی ، تھپلی، سلطان پورہ کے سینکڑوں افراد نے امیداور اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری کی قیادت میں ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کیا جبکہ ڈاکٹر انعام الحق ، چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، چیئرمین سلیم پرویز، ٹھیکیدار چوہدری اشتیاق، ٹھیکیدار چوہدری لیاقت علی، چوہدری طارق جاوید ایڈووکیٹ، چوہدری منیر ایڈووکیٹ ، چوہدری احسان جمیل پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود اور ایس ایس پی چوہدری منیر حسین سے ملاقات کی اور کلری کو نیابت کا درجہ دینے اور مذکورہ دیہاتوں کو ان کی مرضی کے خلاف کلری نیابت میں شامل کرنے پر اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور مذکورہ دیہاتوں کو فی الفور بھمبر کے ساتھ شامل کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ایک اور وفد نے جس میں یونین کونسل پنجیڑی، کلری اور کسگمہ کے دیہاتوں کے افراد شامل تھے جنہوں نے بھی ڈی سی بھمبر سے ملاقات کی اور نیابت کے دفتر کی جگہ کو کلری سے پنجیڑی شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ کلری نہ تو مرکزی جگہ ہے اور نہ ہی مین روڈ پر واقع ہے جبکہ پنجیڑی مرکزی اور مین روڈ پر واقع ہے جہاں آنے جانے کی ہر وقت سہولت موجود ہے لہذا نیابت کا دفتر پنجیڑی میں بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے الیکشن شیڈول کا اعلان لیئق محمود عامر ایڈووکیٹ الیکشن چیئرمین بورڈ مقرر انتخابات 14 فروری کو ہونگے جبکہ کاغذات نامزدگی 4 فروری کاغذات کی جانچ پڑتال و اعتراضات 7 فروری کو ہونگے اور امیدواران کی حتمی فہرست 9 فروری کو جاری ہو گی تفصیلات کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن بھمبر راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار بھمبر کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق انتخابات 14 فروری کو ہونگے 4 فروری تک کاغذات نامزدگی وصول ہونگے اور 7 فروری تک کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات ہونگے جبکہ 9 فروری کو امیدواران کو حتمی فہرست جاری ہو گی انتخابات 14 فروری کو صبح 9 بجے سے لیکر دن 2 بجے تک جاری رہیں گے الیکشن کروانے کیلئے صدر بار نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے سینئر قانون دان لیئق محمود عامر ایڈووکیٹ کو چیئرمین الیکشن بورڈ جبکہ چوہدری امتیاز احمد تاج ایڈووکیٹ اور چوہدری بشارت کرامت ایڈووکیٹ کو ممبر الیکشن بورڈ مقرر کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوہدری سالانہ محفل مصطفی زیر اہتمام انتظامیہ محفل میلاد کمیٹی صدر راجہ فیصل انقلابی ، شکیل احمد نقیبی ، راجہ عمر فاروق، راجہ حسنین نور وکی، کیکاوس بشیر، شیخ عبدالرسول، بلال افضل ، راجہ قیصر نعیم، محمد اویس گوہر ، مہر ہیرا صراف ، خرم شہزاد ، روحیل ناصر ، حافظ رضوان اکرم، حامد ناصر، دائود اقبال، شبیر احمد طاہر بمقام رہائش گاہ راجہ محمد صدیق خان ( ر) ہیڈ کلرک بلدیہ بھمبر نزد دربار پیر شاہ شتر بھمبر رجانی منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں عاشقان مصطفی ن شرکت کی اس روحانی محفل پاک کا آغاز قاری محمد ندیم واسطی امام جامع مسجد مغلیہ بھمبر رجانی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا نقابت کے فرائض حضرت مولانا علامہ دلدار غوث نے ادا کئے محفل کی صدارت حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد امین الدین نے کی محفل پاک میں ننھی منھی بچیوں نایاب شکیل ، ماہ نور شکیل ، حافظ عثمان مجید، ارسلان صابر ، قاری زاہد محمود ، رفتاج احمد خان، محمد یاسین شکیل، طیب شبیر، حافظ شفیع نے بار گاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو مسرور کیا حضرت مولانا علامہ سید تنویر حسین شاہ خطیب جامع مسجد سدھیری سماہنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ۖ کی وجہ سے تمام کائنات معرض وجود میں آئی یا قیامت عاشقان مصطفی میلاد مصطفی مناتے رہیں گے چونکہ آقا کریم اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت عظمیٰ ہیں محفل میلاد میں مہمان خصوصی راجہ محمد اقبال انقلابی صاحب تحصیلدار سماہنی، ماسٹر محمد اکرم پپو ودیگر نے شرکت کی محفل کے اختتام پر انتظامیہ کی طرف سے حاضرین محفل میلاد میں لنگر تقسیم کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کے نواحی علاقہ سوکاسن میں سینکڑوں افراد کا نبی کریم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی جلوس توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف شدید نعرے بازی ، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر بھمبر کے نواحی علاقہ سوکاسن میں احتجاجی جلوس نماز جمعہ کے بعد سوکاس کے نواحی علاقوں ڈھیری وٹاں ، ڈھوک اللہ رکھا، چلیں ، گڑھا رحمان ، چھپراں ، کانگڑہ ، کوہل ، گڑھا کنجال سے احتجاجی جلوس نکالے گئے جو سوکاسن کے مقام پر اکھٹے ہو کر ایک بڑے احتجاجی جلوس کی شکل اختیار کر گیا احتجاجی جلوس کے شرکاء نبی کریم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے اور توہین آمیز خاکوں کے مرتکب کو سزا موت دینے اور فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے بدر کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے احتجاجی جلوس کی قیادت مولانا لیاقت علی ، مولانا امتیاز ہاشمی، ظفر اقبال اور چوہدری انصر علی کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوہدری آصف محمود گذشتہ روز رضائے الہٰی سے وفات پا گئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان ستھ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اقبال، صدر ٹرانسپورٹ یونین ضلع بھمبر چوہدری محمد عارف کاکا، سینئر نائب صدر مسلم لیگ بھمبر چوہدری محمود سبحانی، صدر انجمن تاجران بھمبر ، حاجی محمد عبداللہ، الحاج چوہدری محمد یوسف، سنیئر صحافی راجہ نعیم گل، ناصر شریف بٹ، چوہدری آصف یوسف، مرزا محمد عارف، چوہدری سلیمان یونس، ماسٹر منور حسین، راجہ وسیم گل، حافظ اظہر اقبال، صوبیدار محمد لطیف، حاجی محمد رزاق سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی سٹوک آن ٹرنٹ کے راہنما اور معروف بزنس مین چوہدری دلشاد احمد نے کہا ہے کہ چوہدری یاسین آزاد کشمیر کے بھٹو ہیںکوئی مائی کالعل ان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کم وقت میں محنت اور مسلسل جد و جہد سے آزاد کشمیر کی سیاست میں اپنا بڑا مقام بنایا ہے انہوں نے اپنے حلقہ میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے کام کر کے عوام کے دل جیتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار چوہدری دلشاد احمد نے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ چوہدری یاسین نے حلقہ میں بلا امتیاز عوام کے مسائل حل کر کے حلقہ سے براداری ازم کی سیاست کوہمیشہ کیلئے ختم کر دیا ہے اب عوام کسی کے دھوکے میں آنے والے نہیں یہی وجہ ہے کہ مخالفین کے پیٹ میں مروڑ پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز میڈیا میں چوہدری یاسین کے خلاف گندی زبان استعمال کرتے ہیں عوام چوہدری یاسین کو دل و جان سے اپنا قائد مانتے ہیں حلقہ چڑہوئی کے عوام آمدہ انتخابات میں چوہدری یاسین کے مخالفین کو ناکوں چنے چبوائیں گے چوہدری یاسین آئندہ انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے حلقہ چڑہوئی اور سماہنی میں تعمیر و ترقی کے تمام منصوبوں کا سہرا چوہدری یاسین اور چوہدری علی شان سونی کو جاتا ہے 2016ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبار کامیابی حاصل کرے گی اور چوہدری یاسین وزیراعظم ہونگے ۔ انہوں نے کہا چوہدری یاسین کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں ورنہ ہم ان کو ان کی اوقات یاد کروا دینگے۔