بھمبر کی خبریں 13-2-2013
Posted on February 13, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
ہینگنگ ری پبلک” نے افضل گورو کو عجلت میں پھانسی دے کر اخلاقی پستی کا ثبوت دیا ہے ، ڈاکٹر اعجاز کشمیری
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ”ہینگنگ ری پبلک” نے افضل گورو کو عجلت میں پھانسی دے کر اخلاقی پستی کا ثبوت دیا ہے۔ محمد افضل گورو کے عدالتی قتل نے بھارت کے وحشی چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔ بھارت نصف صدی سے دنیا کے ساتھ عجیب وغریب مذاق کررہا ہے۔ ایک نہتا پھل فروش ہائی سیکورٹی زون میں داخل ہوگیا پھر اُس نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا لیکن ایک بس سے گرفتار ہوا۔ کیسا مضحکہ خیز تفتیشی عمل ہے۔ خود کو سیکولر اور جمہوری ریاست کہنے والے بھارت نے قیدی کے اہل خانہ سے ملنے کی آخری خواہش بھی پوری نہ کی۔ استعماری ریاستوں کا عدالتی نظام بھی جانبدار ہوتا ہے۔ افضل گورو کی پھانسی میں ایسے بہت سے سوالات ہیں جو جواب طلب ہیں۔ اس پر انسانی حقوق کے بین الاقوامی چیمپئن اور نام نہاد مہذب دنیا کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔ ہم نے کشمیر سنگھ کو میڈیا کی بارات میں دولہا بنا کر رہا کیا ۔ انصار برنی بھی اُن قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرتے ہیں جہاں سے اُن کی ٹرسٹ کو شہرت مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے نوجوان راہنماء ڈاکٹر اعجاز کشمیری نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ تعصب پر مبنی پالیسیوں کے سہارے اپنے غاصبانہ قبضے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نئی نسل جو مقبول بٹ شہید سے پوری طرح واقف نہیں تھی بھارتی جارح ریاست نے تہاڑ جیل کی تاریخ دہرا کر اپنا اصلی چہرہ نئی کشمیری نسل کو دکھایا ہے اور تحریک کو نئی روح بھی دی ہے۔ افضل گورو نے بھارتی فوج کی طرف سے اجتماعی ریپ کے واقعہ کے بعد خود کو تحریک کے حوالے کردیا۔ وہ ایک غیرت مند کشمیری تھا اُس نے غیرت کے عوض جان دے دی۔ افضل گورو کل تک ایک عام شہری آج کشمیریوں کا ہیرو ہے۔ تاریخ ہمیشہ مظلوموں اور بہادروں کے گیت گاتی ہے۔ افضل گورو کی روح اپنے جسم سے آزاد ہو کر لاکھوں جسموں میں سما گئی۔ عمرعبداللہ کو بھارتی ظلم وجبر پر ماتم کرنے کی بجائے استعفیٰ دے کر غیرت کا ثبوت دینا چاہیے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے جو پالیسی وضع کی اس کے تناظر میں محنت کش اور مزدور طبقے کی بیرون ممالک محنت مزدوری کے دروازے کھلے ، چوہدری ظفر اقبال
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مظلوم کی آواز بلند کی ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے جو پالیسی وضع کی اس کے تناظر میں محنت کش اور مزدور طبقے کی بیرون ممالک محنت مزدوری کے دروازے کھلے جس سے نہ صرف غریب اور محنت کش طبقے کو روٹی ،کپڑا اور مکان میسر آیا بلکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی مسلسل خاطرخواہ اضافہ ہو رہا ہے پیپلزپارٹی کی کشمیریوں کی آزادی کی حقیقی ترجمان کا کرداراداکررہی ہے تعمیروترقی ،ملکی سلامتی اور بقاء ہی پیپلزپارٹی کا منشور ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی تحصیل سماہنی کے جنرل سیکرٹری اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر اقبال کڈیالوی نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا چوہدری ظفر اقبال کڈیالوی نے کہاکہ تاشقند معاہدے میں مسلہ کشمیر کو نظر اندازکیے جانے کی بناء پر ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت کی حکومت سے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے کشمیریوں سے یکجہتی کو بنیاد بناکر پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی پیپلزپارٹی اپنی تشکیل سے لیکر آج تک کشمیریوں کی حقیقی ترجمان کا کردار ادا کررہی ہے چوہدری ظفراقبال کڈیالوی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں غریبوں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے غریبوںکو اپنے حقوق کے حصول کا شعور دیا ہے اور استحصال زدہ طبقے کی دادرسی کی ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں جب بھی آزادانہ انتخابات ہوئے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو فتح دلائی انہوں نے کہاکہ انکا خاندان سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوا اور آج تک چوہدری صحبت علی خاندان اور پیپلزپارٹی سے اپنی وفا نبھا رہا ہے اور آج بھی سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ موجود ہ دور میں حکومت میں اور بالخصوص ضلع بھمبر میںپارٹی کارکن بری طرح متاثر ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افضل گورو کی پھانسی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںکے منہ پر کھلا طمانچہ ہے ، راجہ اظہر اقبال
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) افضل گورو کی پھانسی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںکے منہ پر کھلا طمانچہ ہے بھارت نے گولی ،لاٹھی اور پھانسی کی روش نہ بدلی تو جنوبی ایشیاء کا امن کسی وقت بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے خطے میں پائیدار امن کیلئے مسلہ کشمیر کا حل ہونا ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے کیا انہوں نے کہاکہ مقبول بٹ شہید کی پھانسی کے بعد اور اب افضل گورو کی پھانسی سے بھارتی مظالم عالمی دنیا پر کھل کر سامنے آگئے ہیں افضل گورو کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیر کو مزید تقویت ملے گی شہداء کی قربانیاںرائیگاں نہیں جائیں گی بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہ تو کمزور کر سکتا ہے اور نہ ہی زیادہ دیر غلام رکھ سکتا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ مقبول بٹ، افضل گورو اور دیگر شہدا ء کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیری بھارتی تسلط سے آزاد ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کو دوہری شہریت حاصل ہے دوہری شہریت کے حامل افرادکو قومی شناختی کارڈ پر پاکستان واپس آنے کی اجازت ہونی چاہیے ، چوہدری شیر عالم
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کو دوہری شہریت حاصل ہے دوہری شہریت کے حامل افرادکو قومی شناختی کارڈ پر پاکستان واپس آنے کی اجازت ہونی چاہیے برٹش پاسپورٹ پر ویزہ لیکر آنے کی پابندی ہمارے ساتھ زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے میڈیا ایڈوائزر چوہدری شیر عالم نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے19کروڑ عوام قومی شناختی کارڈ کو زندگی کے ہر شعبہ میں استعمال کرتے ہیں ہمیں بھی اسی شناختی کارڈ پر سفر کرنے کی سہولت دی جائے انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کے حامل افراد اربوں روپے زرمبادلہ کماکر ملک کے اندر بھیجتے ہیں جو ملک کی معیشت کے اندر ریرھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم لوگوں کو لوٹنے کا ایک اور ذریعہ بنایا جا رہا ہے برٹش پاسپورٹ پر ویزہ کیلئے ہمیں 104 اور 136پونڈ فیس کے نام پر لوٹا جا رہا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان دوہری شہریت کے حامل افراد کو قومی شناختی کارڈ پر پاکستان آنے کی اجازت دے تا کہ بیرون ممالک خوشی خوشی رہنے والے ملک آسکیں۔