بھمبرکی خبریں 24.7.2013
Posted on July 24, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
نواحی علاقہ کے نالہ مغلورہ میںپانی کے ریلے میں 2 خواتین بہہ کرجان بحق تفصیلات کیمطابق نالہ مغلورہ کو کراس کرنے کے دوران پانی کا بڑا ریلہ آجانے سے چنگ چی رکشہ میں سوار 5 افراد ریلے کی نذر ہوگئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی علاقہ کے نالہ مغلورہ میں پانی کے ریلے میں 2 خواتین بہہ کر جان بحق تفصیلات کیمطابق نالہ مغلورہ کو کراس کرنے کے دوران پانی کا بڑا ریلہ آجانے سے چنگ چی رکشہ میں سوار 5افراد ریلے کی نذر ہو گئے موقع پر قریبی لوگوں نے 3 جانیں بچالیں جبکہ 2 خواتین نفیسہ انصر دختر محمد انصراور نبیلہ بی بی دور تک پانی کے بہاؤ میں بہہ جانے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئیں ایک نعش بر آمد جبکہ دوسری کی تلاش جاری واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عوام علاقہ کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ افسر مال چوہدری نزاکت علی، تحصیلدار رعیص بیگ ،ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبر فیض الرحمن عباسی نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں یاد رہے کہ نالہ مغلورہ مقامی حکمرانوں جن میں وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف ،ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین ،وزیر مال چوہدری علی شان سونی،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق ،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان ،سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو اقتدار میںہونے کے باوجود ایک چھوٹے سی پلی بھی تعمیر نہ کروا سکے عرصہ دراز یہ نالہ کئی قیمتی جانیں لے چکا ہے اورآئے روز اس نالہ میں کئی خونی حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن بے حس عوامی نمائندگان کے دلوں میں خوف خدا نام کی کوئی چیز نہ ہے عوامی حلقوں نے حکومت آزادکشمیر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نالہ مغلورہ پر پل کی تعمیر کرکے دیرینہ مطالبہ منظور کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس کو دوسری دفعہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ختم کرنے کی ناکام کوشش کی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس کو دوسری دفعہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ختم کرنے کی ناکام کوشش کی بیرسٹر سلطان اقتدار کا دیوانہ ہے جو صرف اقتدار کی خاطر پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ مکمل طورپر ناکام ہونگے اور انکے حواریوں کانام و نشان بھی نہیں ملے گاان خیالات کااظہار مرکزی ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راجہ عمر ریاض ساگر نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کیخلاف سازشیں کرنے والے مکمل طورناکام ہونگے پیپلزپارٹی کیساتھ محبت رکھنے والوں کو سب پہنچاتے ہیں جس کا واضح ثبوت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے حق میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی واضح حمایت ہے چند سال قبل اقتدار کے بھوکے اور کشمیریوں کی جعلی نمائندگی کرنے والے بیرسٹر سلطان محمود نے سابق وزیر اعظم کیخلاف بھی عدم اعتماد پیش کیا جسکی وجہ سے پیپلزپارٹی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پارٹی عہدہ سے فارغ کر دیا اور اس نے اپنی الگ جماعت PMLوجود میںلائی اور اب دوبارہ ویسی ہی تحریک چلائی ہے جس میںان کو دوبارہ ناکامی کا منہ دیکھناپڑے گا پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس کی قیادت اور کارکن محب وطن اور پارٹی کیساتھ مخلص ہیں انہوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میںاقتدار کے پوجاری مکمل طور پر ناکام ہونگے انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم چو ہدری عبد المجید کی مخا لفت اور بر سٹر کی حمایت میںجشن منا نے والو ں کو منہ کی کھا نی پڑ ے گی را جہ عمر ریا ض سا گر نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کیساتھ غدرای کرنے والوں کو پارٹی سے فی الفور فارغ کیاجائے اور ان کیخلاف پارٹی کے اندر خرابی پیدا کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل سیکرٹری PSF ضلع بھمبر محمدعلی عمیر کے ماموں منشاء رشید انتقال کر گئے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان کسچناتر میں سپرد خاک
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنرل سیکرٹری PSFضلع بھمبر محمدعلی عمیر کے ماموں منشاء رشید انتقال کر گئے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان کسچناتر میں سپرد خاک تفصیلات کیمطابق جنرل سیکرٹری PSFضلع بھمبر محمد علی عمیر کے ماموں گزشتہ روز رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان کسچناتر میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں PSF کے کارکنان ،صحافیوں،سیاسی وسماجی شخصیات،سول سوسائٹی ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔