بھمبر کی خبریں 10/2/2015

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈرگ انسپکٹر کی مشترکہ کارروائی ہول سیلر ڈیلر زائد المیعاد ادویات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی زاید المیعاد ادویات برآمد ہول سیل ڈیلر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے باہر قائم میڈیکل سٹوروں پر ادویات فروخت کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں کا جعلی اور زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری اور ڈرگ انسپکٹر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر قائم میڈیکل سٹوروں پر زائد المیعاد ادویات فروخت کرتے ہوئے گجرات کے رہائشی ہول سیل ڈیگر شہزاد اسحاق قریشی کو موقع سے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اس دوران ہول سیل ڈیلر کی کار نمبر LZG7626 سے بھی زائد المیعاد ادویات کی بھارت کھیپ برآمد کی لی گی جس کی مالیت ڈیڑھ لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے برآمد ہونے والی ادویات میں مارکیٹ میں فروخت ہونیوالی ادویات سے ملتی جلتی ادویات بھی برآمد ہوئیں جن پر اصل ریٹ سے کئی گنا زیادہ ریٹس درج تھے جبکہ بہت سی ادویات 1 ماہ بعد ناقابل استعمال ہو جانا تھیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈرگ انسپکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مذکورہ ہول سیل ڈیلر، بغیر لائسنس اور بغیر ورانٹی کے ادویات کس کے کہنے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر فروخت کرنے میں مصروف تھا اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ بھمبر میں بہت جلد میڈیکل سٹوروں کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کرینگے اور زائد المیعاد بغیر حفاظی اقدامات اور جعلی ادویات فروخت کرنے میں ملوث مالکان کے نہ صرف لائسنس منسوخ کیے جائینگے بلکہ انہیں کڑی سے کڑی سزا دلائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ممتاز حریت پسند کشمیری راہنما مقبول بٹ شہید کی 31 ویں برسی کے موقع پر آج بھمبر میں کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام ایک سیمینار دن اڑھائی بجے الائیڈ سکول بھمبر میں منعقد ہو گا سیمینار میں شہید کشمیر کے نظریات، افکار اور جدوجہد پر روشنی ڈالی جائیگی سیمینار سے قوم پرست تنظیموں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنما خطاب کرینگے تفصیلات کے مطابق ممتاز حریت پسند کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی 31 ویں برسی آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی طرح بھمبر میں بھی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی مقبول بٹ شہید کو 1984 میں بھارتی سامراج نے آج کے دن آزادی کی جدوجہد کی پاداش میں تختہ دار پر لٹکا دیا تھا پوری کشمیری قوم اپنے اس عظیم سپوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 11 فروری کو جلسے، جلوس اور سیمینارز منعقد کرتی ہے اس سلسلہ میں آج بھمبر میں کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید سیمینار دن اڑھائی بجے احاطہ الائیڈ پبلک سکول نزد سماہنی چوک بھمبر منعقد ہو گا جس میں فریڈم موومنٹ کے مرکزی رہنمائوں سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندگان اور رہنما خطاب کر کے مقبول بٹ شہید کی جدوجہد آزادی پر روشنی ڈالینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مقبول بٹ شہید اور افضل گرو شہید کی شہادتیں کشمیری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں شہداء کے ادھورے مشن کی تکمیل تک شہادتوں اور جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا بھارتی حکومت شہدا کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید نے مادر وطن کی آزادی اور ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کی بحالی کیلئے جدوجہد شروع کی اور اپنے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جان کی قربانی دے دی 11 فروری 1984 کو بھارتی حکومت نے مقبول بٹ شہید کی پھانسی کے بعد وطن کی آزادی کیلئے قربانیوں اور شہادتوں کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع ہو گیا افضل گرو بھی مقبول بٹ شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے پھانسی پر جھول گیا اور غالب قوتوں کو پیغام دیا کہ جب تک ریاست جموں وکشمیر کو غیر ملکی غاصبوں سے مکمل آزادی حاصل نہیں ہو جاتی اس وقت تک مقبول بٹ شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل تک قربانیوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبول بٹ شہید اور افضل گرو شہید کے جس خاکی کو ورثاء کے حوالے کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سال 2015 کے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی مکمل چوہدری اظہر اقبال ایڈووکیٹ بلا مقابلہ سنیئر نائب صدر جبکہ چوہدری نجیب حسین ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سال 2015 کے الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مکمل چیئرمین الیکشن بورڈ لیئق محمود عامر ایڈووکیٹ کے مطابق چوہدری اظہر اقبال ایڈووکیٹ بلا مقاملہ نائب صدر جبکہ نجیب حسین ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں چوہدری اظہر اقبال ایڈووکیٹ کے مقابلہ میں چوہدری محمد اعظم ایڈووکیٹ نے کاغذات جمع کروائے تھے لیکن 5 سال کی مدت پرایکٹس پوری نہ ہونے پر کاغذات مسترد ہو گئے جبکہ چوہدری نجیب حسین ایڈووکیٹ کے مقابلے میں کوئی درخواست جمع نہ ہوئی جبکہ صدر کیلئے چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ اور چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، سنیئر نائب صدر کیلئے صدر ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ اور عامر بٹ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ اور راجہ ندیم ایڈووکیٹ نے کاغذات جمع کروائے ہیں الیکشن کیلئے پولنگ 14 فروری کو ہو گی الیکشن میں چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ اور چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ کے پینل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(سٹر کٹ رپورٹر)آزادکشمیر کے مردم خیز خطہ بھمبر سماہنی سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے ہونہار آفیسر راجہ شاہد پرویزعلی خان کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقیابی اہل علاقہ اور آزادکشمیرکے لیے بہت بڑااعزاز ہے۔میجرجنرل راجہ شاہدپرویز علی کان وادی سماہنی کے پہلے سپوت ہیں جو ان منصب پر فائز ہوئے۔یہ یقینی طورپر ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ وادی سماہنی عوام کو اپنے ہونہار آرمی آفیسر پر دلی طورپر فخرہے جنھوں نے میجرجنرل کے عہدے پر ترقیاب ہوکر آزدکشمیربالخصوص وادی سماہنی کو عزت دی۔ ان خیالات کااظہار شاہ بیگ یوتھ فورس کے راجہ حبیب الرحمان آف گہوڑی بنڈالہ،ر اجہ ناصرمحمود ،بابو ارشدمحمود، ساجد پرویز، توصیف پرویز، عثمان شبیر، راجہ خرم ودیگر شاہ بیگ یوتھ فورس کے ممبران نے کیا۔انھوں میجرجنرل شاہد پرویز کو دلی طورپر مبادک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے سرانجام دیں گے اور ملک وملت کا نام روشن کریں گے۔ انھوںنے مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریڈفائونڈیشن بھمبر کے تحت ضلعی سطح پر امتحانات 13فروری 2015ء سے شروع ہو رہے ہیں15000طلبہ کا امتحان ضلعی امتحانی بورڈ کے تحت لیا جا ئے گا تما م طلبہ کو کمپیوٹرایزڈ رولنمبر سلپ جاری کر دی گئی ہیں تمام طلبہ کو ان کے امتحانی سنٹرز کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے ان امتحانی سنٹرز پر ڈیوٹی دینے والے اساتذہ اور پیپر مارکنگ والے اساتذہ کو ڈیوٹی لیٹرز ارسال کر دئیے گئے ہیںاس کا اعلان کنٹرولر امتحانات مزمل خورشید نے برنالہ، سماہنی، چوکی اور بھمبر کے مقام پر امتحانی سیمیناروں میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تمام امتحانی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے۔تمام امتحانی عمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ غیر جانبدار انسپکٹرز کی ٹیم بھی امتحانی سنٹرز کے دورے کریں گی اور اپنی رپورٹ READفائونڈیشن کی ضلعی انتظامیہ کو دیں گی نتائج کا اعلان امتحانات کے ختم ہونے پر ایک ہفتے کے اندر ایک پریس کانفرنس میں کر دیا جائے گا۔ امتحانی سیمیناروں سے چیئرمین ایگزامینیشن بورڈ پرویز اقبال اور ریجنل منیجر READفائونڈیشن صابر حسین صابر نے بھی خطاب کیا۔