بھمبر کی خبریں 1/4/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ ما ل بھمبر میں تحصیلدا را ن کے تبا دلے نو ٹیفکیشن جا ری تفصیلا ت کے مطا بق ریو نیو بو رڈ کی طرف سے جا ری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطا بق ایاز احمد را جہ کو امو ر منگلا ڈیم سے تبد یل کر کے سما ہنی کے ریٹا ئر ڈ ہو نیوا لے تحصیلدا ر محمد اقبا ل انقلا بی کی جگہ جبکہ تحصیلدار شہزاد نسیم عباسی کو تحصیلدار امو ر منگلا ڈیم تحصیلدا ر بندو بست سر دار خا لد محمود کو تحصیلدار بھمبر جبکہ چو ہدری احمد سبحا بی کو تحصیلدار بندوبست بھمبر تعینا ت کر دیا گیا نو ٹیفکیشن کا اطلاق 4اپر یل کو محمد اقبال انقلابی کی ریٹا ئر منٹ کے بعد ہوگا ۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)مظفر آبا دمیں اعلیٰ تعلیم یافتہ نو جوانوں کی اپنے مطا لبا ت کے حق میں نکالی جا نیوا لی ریلی کی کشمیر فر یڈ مو ومنٹ مکمل حما یت کر تی ہے نو جوانوں کا ڈ گر یوں کا نذر آتش کر نا لمحہ فکر یہ ہے پبلک سروس کمیشن کو ازسر نو منظم کر کے سپر یم کو رٹ کے فیصلہ کی روشنی میں امتحا نا ت کا انعقاد یقینی بنا یا جا ئے ، سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعے تقر ریاں ،بد دیا نتی ،نو جوانوں کا استحصال اور میرٹ کا قتل عام کسی صورت نہیں ہو نے دینگے ان خیا لا ت کااظہا ر مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ انجینئر خا لد پرویز بٹ نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ مظفر آباد میں نو جوانوں کی طرف سے اپنے حق میں نکا لی جا نیوا لی ریلی کی ہم بھر پو ر حما یت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ نو جوانوں کا ڈگر یو ں کو نذر آتش کر نا ما یوس کن حا لا ت کی نشا ند ہی کر تا ہے اس لئے سپر یم کو رٹ کے فیصلہ کی روشنی میں پبلک سروس کمیشن کو از سر نو منظم کر کے ہر تین ما ہ کے اندر اندر اندر اسا میوں کو مشتہر کر کے امتحا نا ت کا انعقاد یقینی بنایا جا ئے سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعہ تقر ریاں انتہا ئی بد دیا نتی ہے بلکہ آزادکشمیر میں قائم انتخا با ت این ٹی ایس ،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرز کئے جائیں تا کہ تعلیم یافتہ نو جوانوں کااستحصا ل بند ہو سکے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں میر ٹ کا قتل عام دھڑ لے سے جا ری ہے قانو ن کی حکمرا نی دیو انے کا خواب بن کر رہ گیا ہے اور انصا ف مو م کی ناک بنا ہوا ہے ،جبر،ظلم ،استحصا ل ،ناانصا فی ،منا فقت کا دو ر ہے آزادکشمیر میں جا ری صورتحا ل میں اسلا م آباد کا کر دار سوا لیہ نشا ن ہے کیو نکہ پیپلز پا رٹی کے اقتدار کا خا تمہ اور مسلم لیگ ن کے اقتدا ر پر براجمان ہو نے کا وقت قر یب ہے اس لئے کہ یہی میثاق جمہو ریت کا تقاضا ہے آج اگر آزادکشمیر کے عوام بھیڑ بکریاں ہیں جسے چر وا ہے اپنے اپنے ریوڑ کو اپنے اپنے مفا د ات کیلئے جتنی چا ہے ہا نک کر لے جا ئے انہوں نے کہا کہ ہما ری عوامی حقوق کی بازیا بی کی جدو جہد جا ری ہے اور جا ری رہے گی اور ہم مقبو ضہ کشمیر کی آزادی اور گلگت بلتستا ن کے عوام کے حقوق پر کمپرو ما ئز نہیں کر ینگے ۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)مغل ویلفیئر ایسوسی ایشن تحصیل سما ہنی کے صدر مرزا منشاء ظہور کے صا حبزادے اویس منشاء کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز پو نا چہا ولہ کے مقام پر بخیر وخو بی انجا م پا ئی دعوت ولیمہ میں وزیر تعلیم میاں عبد الو حید خا ن ،سابقجسٹس یو نس طا ہر ،ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج منشاء غو ث ،ضلعی قاضی عبدا لخا لق عتیق ،جنر ل سیکرٹر ی آل آزادجمو ں وکشمیر مغل ایسوسی ایشن محمد اعجاز مغل ،امیدوار اسمبلی سما ہنی را جہ خوشنود اعظم ،امیدوار اسمبلی چو ہدری وحید اکر م ،پرو فیسر ڈا کٹر مرزا محمد اسلم ،مرزا تصد ق حسین ایڈووکیٹ ، شوکت علی مغل ایڈووکیٹ ،سینئر ٹیچر مرزا محمد خلیل ،صابر حسین مغل ،محسن مغل ،مرزا ند یم اختر ،انصر زما ن خا ن ،ماسٹر محمد ارشد ،مرزا محمد صغیر ،مرزا محمد تنو یر ،چو ہدر ی مطلو ب بز می ،صغیر مغل ،ادریس مغل ،مرزا محمد شہزاد ،مرزا محمد اعجاز ،مرزامحمد مشتاق ،مظہر کیا نی سمیت عوام علاقہ دوست احبا ب اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔