بھمبر کی خبریں 13/1/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ شجاع الرحمن پر قاتلانہ حملے کیخلاف بھمبر کے تاجروں کا شٹر ڈائون کر کے احتجاجی جلوس نکالا احتجاجی جلوس سبزی چوک سے شروع ہو کر سماہنی چوک، میرپور چوک ، ،مسلم بازار سے ہوتا ہوا میلاد چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گیا شرکاء جلوس قاتلانہ حملے کے ملزمان کا گرفتار کرنے اور FIR میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے نعرے لگا رہے تھے احتجاجی مظاہرین کی ضلعی انتظامیہ کو 48 گھنٹے میں ملزمان گرفتار کرنے اور واقعہ کی سازش کو بے نقاب کرنے کا الٹی میٹم تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اہلسنت و الجماعت کے سٹی صدر حافظ شجاع الرحمن پر نامعلوم افراد کی طرف سے قاتلانہ حملے کے خلاف انجمن تاجران بھمبر کے صدر حاجی عبداللہ ، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم اور سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل کی قیادت میں شٹرڈائون ہڑتال کر کے احتجاجی جلوس نکالا احتجاجی جلوس سبزی چوک سے شروع ہوا جو لاری اڈہ ، سماہنی چوک، میرپور چوک اور مسلم بازار سے ہوتا ہوا میلاد چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گیا احتجاجی جلوس کے شرکاء واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے ملزمان کو گرفتار کرنے اور FIRمیں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے احتجاجی مظاہرین سے صدر انجمن تاجران بھمبر حاجی عبداللہ ، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم ، سابق صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل اور خالد پرویز بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ شجاع الرحمن پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اس طرح کا بھمبر میں پہلا واقعہ ہے واقعہ دہشت گردی ہے واقعہ سے بھمبر کے تاجروں اور شہریوں میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ پایا جاتا ہے پولیس واقعہ میں ملوث ملزمان کو48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرے اور FIR میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں انہوں نے کہا کہ اگر 48 گھنٹے کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار اور واقعہ کی سازش کو بے نقاب نہ کیا گیا تو ہم آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شٹر ڈائون ہڑتال کے دوران شرقی بازار میں انیس شورز پوائنٹ کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ سے دوکان میں موجود ایک لاکھ کے قریب سامان جل گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شرقی بازار بھمبر میں انیس شوز پوائنٹ کے مالک نور داد رسردی سے بچنے کیلئے ٹین کے ڈبے میں آگ جلائی ہوئی تھی اسی دوران دوکانیں بند کر کے احتجاج کی کال آ گئی جس پر دوکان کے مالک نے آگ والا ٹین کا ڈبہ اندر رکھ کر دوکان بند کر دی اسی دوران آگ سے چنگاری بھڑکی اور دوکان میں اچانک آگ لگ گئی جس نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ سے دوکان میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا جس سے دوکان کے مالک کو تقریباً ایک لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا آگ کی اطلاع ملنے پر مالک نے دوسرے دوکانداروں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی راہنما چوہدری حنیف آف پیر کانجی، چوہدری محمودسبحانی ، جاوید اقبال ، چوہدری خان ، چوہدری مبین جٹ اوورسیز راہنما ساجد محمود چوہدری آف کھمبی نے اپنے الگ الگ پیغام میں سنیئر صحافی ارشد محمود غازی کو کشمیر پریس کلب بھمبر کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موصوف کا پریس کلب کا نائب صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے موصوف اپنی خداداد صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کو بھی اجاگر کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) PYO سٹی بھمبر اور تحصیل کے عہدیداران نے حکومت کے رویہ سے تنگ آ کر اپنے استعفیٰ PYO کے مرکزی ممبر عمر ریاض ساگر کو دے دئیے عہدیداران کا کہا تھا کہ ہم نے PYO کے پلیٹ فارم سے ضلع بھمبر کے اندر پیپلز پارٹی کو مضبوط کیا جس کا صلہ ہمیں یہ ملا کہ ہمارے مخالفین کو نوازا گیا اورنظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر دیا گیا جس کی وجہ سے ہم اپنے استعفیٰ دے رہے ہیں اس موقع پر PYO کے مرکزی ممبر عمر ریاض ساگر نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا حق لینے کیلئے خود آگے آنا ہو گا اس سلسلہ میں میری ذاتی طور پر پیپلز پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری پرویز اشرف اور یوتھ کے چیئرمین سے مشاور ت ہو گئی ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت جلد بھمبر کے نوجوانوں کے مسائل حل کئے جائینگے اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کو بھمبر یوتھ کے وفد کی صورت میں ملاقات کرائی جائیگی جہاں پر وہ اپنے تحفظات کے بارے میں آگاہ کرینگے استعفیٰ دینے والوں میں سٹی صدر عدیل قربان، سٹی نائب صدر غلام اکبر جنجوعہ، سٹی جنرل سیکرٹری محمد علی نیازی، سٹی سیکرٹری مالیات توصیف احمد، ڈپٹی سیکرٹری سٹی ابرار صابر ، تحصیل جنرل سیکرٹری بھمبر چوہدری قمر حسین، تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری محسن علی، ضلعی نائب صدر چوہدری عبدالرحمان ابووالہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر یوتھ کے راہنما کمانڈر راجہ مسعود اقبال نے کہا کہ گذشتہ روز تاجر حافظ شجاع الرحمن کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے واقعہ کرنے والوں نے سفاکیت اور درندگی کی انتہاکی ہے اس واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف انتظامیہ بھر پور کارروائی عمل میں لائے بصورت دیگر حالات خرابی کی طرف جانے کا اندیشہ ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے بھمبر یوتھ آرگنائزیشن کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات شہر کا امن غارت کرنے کا منصوبہ ہیں شہری بالخصوص نوجوان ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو فرقہ ورانہ تعصب کو ہوا دے کر شہر کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ فی الفور واقعہ میں ملوث عناصر کا سراغ لگا کر انہیں عوام کے سامنے لائے تا کہ اس آڑ میں عوام کے ذہنوں میں پھیلاغلط تا ثر بھی دور ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جماعت اسلامی نے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور معاشرے کے اندر ہونیوالی سیاسی و معاشی نا انصافیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے جدوجہد شروع کر رکھی ہے 25 جنوری کو بھمبر میں ہونیوالی عزم انقلاب کانفرنس علاقے میں شعور و آگہی کی نئی بنیاد رکھے گی 25 جنوری کو بھمبر آمد پر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سراج الحق کا بھر پور استقبال کرینگے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سٹی بھمبر کے امیر امجد یوسف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سراج الحق کی بھمبر آمد پر نہ صرف ان کا شاندار اور تاریخی استقبال ہو گا بلکہ ان کی آمد سے بھمبر میں مثبت اثرات مرتب ہونگے جس سے عوام میں شعور و آگہی پیدا ہو گی۔

Protest

Protest