بھمبر کی خبریں 30/10/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکولز محترمہ خالدہ پروین چوہدری کو ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں میرپور تعینات کر دیا گیا موصوفہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل کر کام شروع کر دیا سیاسی ،سماجی و تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تعلیمی حلقوں نے موصوفہ کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیدیا تفصیلات کیمطابق سابق DEOنسواں بھمبر محترمہ خالدہ پروین چوہدری کو ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں میرپور تعینات کر دیاگیا ہے موصوفہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر)سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق نے کہا کہ مخا لفین کو جعلی جیت اور اقتدا ر ہضم نہیں ہو رہا بدقسمتی سے ایسے شخص کو گڈ گو رننس کا چیئر مین بنا دیاگیا ہے جس کو گڈ گو رننس کے معنی اور سپیلنگ کا پتا نہیں بھمبر میں ضلع انتظا میہ رضیہ بیگم بنی ہو ئی ہے 90دنوں میں حکومتی وزیر اور اسکے گما شتوں کی بد معاشی ،غنڈ ہ گردی ،منشیات فروشی ،زمینوں پر قبضو ں ،جھوٹے پر چوں ،ٹھیکوں اور انتظا میہ سے بھتہ وصولی انتہا کو پہنچ چکی ہے وزیر اعظم را جہ فا روق حیدر خا ن اپنے نما ئندوں کو بھمبر بھجیں مقامی وزیر کو بد معاشی غنڈ ہ گردی اور بیڈ گو رننس ثبوتوں کیسا تھ ثا بت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دونگا اپنے ووٹروں سپو رٹروں کے حقوق کادفاع کر نے کیلئے بڑ ی سے بڑ ی قر با نی دینے کیلئے تیار ہوں پر امن احتجا ج کر نا میرا ئینی اور جمہوری حق ہے یکم نو مبر کو بیڈ گو رننس کے چیئر مین کے کا لے کرتو توں کیخلا ف ضلع کچہر ی میں احتجاجی دھر نا دو نگا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنے سیاسی ڈیر ے پر بھمبر شہر کے وورکر کے بڑ ے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الحمداللہ اقتدا ر پر مخا لف کا حق حکمرا نی ہے28ہزار ووٹر میر ی فیملی اور قبیلے کی طرح ہیں کسی بھی ووٹر کیساتھ ظلم زیادتی اورانتقامی کا رروائی برداشت نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ہم نے جمہوری عمل کو کھلے دل سے تسلیم کیا اور دھا ندلی کیخلا ف اپنا آئینی اور جمہوری حق استعما ل کرتے ہو ئے انتخا بی نتا ئج کو چیلنج کیا ہوا ہے الیکشن مہم کے دو را ن بھی ہمیشہ دعا کر تا رہاکہ جو مخلوق خدا کی بہتر خد مت کر سکتا ہے اسکی کا میا بی کے راستے آسان فرما کا میابی کے محر کا ت مخا لف بھی اچھی طرح جا نتا ہے کشمیر کو نسل کے فنڈز سے لوگوں کے ضمیر خر ید نے غر یب لو گوں کو ذلیل اور رسوا کر کے نو ٹوں کے عوض ان کے ضمیروں کو تو لا گیا جب کسی درخت کو پھل لگتا ہے تو وہ جھک جا تا ہے لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے مقامی وزیر نے اقتدار اور اختیا رات ملتے ہی ان کو بد معاشی ،غنڈ ہ گردی ،منشیا ت فروشی ،زمینوں اور قبضوں ،ٹھکیوں اور انتظا میہ سے بھتہ لینے اور مخا لفین کیخلا ف جھوٹے پرچے در ج کروا نے اور انتقا می کا رروا ئیوں کیلئے استعما ل کر نا شروع کر دیا ہے ضلعی انتظا میہ کو رضیہ بیگم بنا رکھا ہے ضلعی انتظا میہ اتنی بے بس ہے کہ مقامی وزیر کا گماشتہ رپورٹ لکھ کر لا تا ہے اور انکو کہتا ہے کہ اس پر دستخط کرو مجھے ڈر ہے کہ کہیں کل کو ئی گما شتہ بیا ن حلفی پر انکی بیو ی کی طلاق لکھ کر لا ئے گا اور انکو کہے گا کہ اس پر دستخط کر وانہوںنے کہا کہ میں اپنے ووٹر کے حقوق کیسا تھ ساتھ ضلعی انتظا میہ کے حقوق کی بھی جنگ لڑ رہا ہوں پورے آزادکشمیر میں نو ن کی حکومت ہے90دنوں میں بھمبر میں ایسا ما حو ل بنا دیا گیا ہے جبکہ را جہ فاروق حیدر کے اپنے حلقے میں بھی ایسا ماحو ل نہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظا میہ کو اصلاح کا موقع دیا لیکن حکومت اور انتظا میہ اصلا ح نہیں کرنا چا ہتے انہوں نے کہا کہ آج میں وزیر اعظم آزادکشمیر را جہ فا روق حیدر خان سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے نما ئندوں ،چیف سیکر ٹر ی اور آئی جی کو بھمبر بھجیں مقامی وزیر کی بد معاشی ،غنڈ ہ گردی اور بیڈ گو رننس ثبوتوں کیسا تھ ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دو نگا انہوں نے کہا کہ انشا اللہ یکم نو مبر بروز منگل کو بھمبر ضلع کچہر ی میں احتجا جی دھر نا دینگے اپنے ووٹروں کے حقوق کا دفاع ہر حا ل میں کرو نگا پر امن احتجا ج کر نا میرا آئینی اور جمہوری حق ہے انہوں نے کا رکنا ن بھی پرا من رہے کسی کا رکن نے قانو ن کو ہا تھ میں نہیں لینا اجتماع سے را جہ مظہر اقبا ل ایڈووکیٹ ،چو ہدری جمیل کا مران ایڈووکیٹ ،چو ہدری محمد اکر م پپو جٹ ،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدری محمد یوسف درا ئیاں ،مو لا نا ابرار نذیر ،حوا لدار محمد اکر م ،چیئر مین محمد قیو م ،اشتیاق مغل سمیت دیگر نے خطا ب کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر)انجمن طلباء اسلا م ضلع بھمبر کی ہفتہ وار تر بیتی نشست سے خطا ب کر تے ہو ئے ناظم ATIضلع بھمبر نے کہا کہ بھارتLOCکی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ضلع بھمبر کے سیکٹر سما ہنی اور بر نا لہ میں مسلسل 8 گھنٹے سے فا ئر نگ جاری ہے جس سے بھارت کے نا پا ک عزائم کا پتا چلتا ہے اس موقع پر جنرل سیکر ٹر ی ATIضلع بھمبر حسن علی نے کہاکہ حکومت کا تعلیمی پیکج کو معطل کر نا حکومت کی بہت بڑ ی نا کا می ہے اس سے طلبا ء کا مستقبل دا ئو پر لگ گیا ہے اعلیٰ عد لیہ کا نو ٹیفکیشن بہت بڑ ی چیز ہے اگر گو رنمنٹ نے آئند ہ ایسا کو ئی قدم اٹھا یا تو انجمن طلبا اسلا م بھر پور احتجا ج کر ے گی اس موقع پر مہما ن خصوصی انجینئرامین مجا ہد (رکن انجمن )نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ سانحہ کو ئٹہ کی بھر پور مذمت کر تے ہیں یہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے حکومت کو چاہیے کہ ایسے واقعا ت کی رو ک تھا م کیلئے خصوصی اقداما ت کر یں سا نحہ کو ئٹہ کے شہدا کیلئے فا تحہ خوانی بھی کی گئی مسئلہ کشمیر پر با ت کرتے ہو ئے سیکرٹر ی نشر واشاعت ضلع بھمبر محمد حنا ن مصطفائی نے کہا کہ آزادی ہر قوم کا بنیادی حق ہے اور اگر یہ حق نہ ملے تو چھینا جا تا ہے مسئلہ کشمیر کا حل یہ ہے کہ کشمیر میں را ئے شماری کرائی جائے اور کشمیر کو حق خودارادیت دیا جا ئے اقوام متحد ہ کو بھی چا ہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مضبو ط کردار ادا کریں تا کہ دوہر ی معیار کا الزا م نہ دیا جاسکے حکومت پا کستا ن کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا دوٹو ک مو قف ادا کر نا چا ہیے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپو رٹر)پا کستا ن تحر یک انصا ف آزادکشمیر کے مر کز ی ایڈ یشنل جنر ل سیکرٹر ی وسا بق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7بھمبر ڈا کٹر انعام الحق چو ہدری نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستا ن میاں نواز شر یف ملکی سلا متی کیلئے سیکو رٹی رسک بن چکے ہیں انکا جا نا ملکی سلا متی کیلئے ضروری ہے پرو یز رشید کوقر با نی کا بکرا بنا کرنواز شر یف خود بچ نہیں سکتے 2نو مبر کا تحر یک انصا ف کا دھر نا ہر حال ہو گا پا کستا ن اور آزادکشمیر سے لا کھوں عوام اسلا م پہنچیں گے گر فتا ریاں ،ہتھکڑ یاں اور راستے کی رکاوٹیں اسلا م آباد پہنچنے سے نہیں رو ک سکتیں ان خیا لا ت کا اظہار کا اظہار انہوں نے اپنی رہا ئشگا ہ پر2نو مبر کے اسلا م آباد دھرنے میں شر کت کے حوا لے سے منعقد کا رکنوں کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے2نو مبر کو اسلا م آباد کو لا ک ڈاون کر نے کے اعلا ن سے قبل نہ صرف اسلا م آباد بلکہ پورے پنجا ب کو لا ک ڈاون کر دیا گیا ہے تحر یک انصا ف 2نو مبر سے قبل ہی اپنے مقصد میں کا میا ب ہو گی ہے انشا اللہ 2نو مبر کا دن نہ صرف ایک تاریخ ساز احتجا جی دھر نا ہو گا بلکہ یہ دن میا ں نواز شریف کی رخصت کا دن بھی ہو گا انہوں نے کہاکہ پرامن احتجا ج کر نا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے تحر یک انصاف اپنا جمہوری حق استعمال کر رہی ہے لیکن دوسر ی طرف نو ن لیگ حکومت بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہوکر ریاستی تشدد اور دہشت گردی پر اتر آئی ہے ریاستی تشدد اور دہشت گردی پراتر آئی ہے ریاستی دہشت گرد ی کر کے حکومت نے اپنی آمر انہ سوچ کی عکاسی کی ہے نوازشر یف خو د آمر یت کی پیداوار ہیں ان کی سا ری سیاسی تر بیت آمرنے کی ہے اس لئے ان سے کسی بھی جمہوری طرز عمل کی امید نہ ہے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ بہت جلد نواز شر یف کی آمر یت اور بادشا ہت سے نجا ت ملنے والی ہے انہوں نے کہاکہ کا رکنوں سے اپیل کی کہ وہ2نو مبر کے دھر نے میں زیادہ سے زیادہ لو گوں کی شر کت کو یقینی بنا یا جا ئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپو رٹر)ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر محتر مہ نسر ین سلطا نہ نے کہا کہ کا میا بی ہمیشہ محنت کر نیوا لوںکا قدم چو متی ہے میرا کر یسنٹ ما ڈل کا لج کے بچوں کو یہی پیغا م ہے کہ مقا بلے کی دوڑ جیتنا چا ہتے ہو تو محنت کو اپنا شعار بنا ئو ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کر یسنٹ کا لج کی سا لا نہ تقر یب تقسیم انعاما ت سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا تقر یب کی صدارت منیجنگ ڈا ئر یکٹر کا لج چو ہدری خورشید احمد نے کی محتر مہ نسر ین سلطا نہ نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ دنیا میں جتنی قوموں نے ترقی کی ہے محنت ہی کے بل بو تے پر وہ اس مقام پر پہنچی ہیں اس لئے آج کے طا لب علم کو اگر کا میا ب انسان بنانا ہے تو وہ محنت کو اپنا اوڑھنا بچھو نا بنا لے اگر کا لج کی انتظا میہ اور بچوں نے یہ کر لیا تو کر یسنٹ ما ڈل کا لج کے عرو ج کو کو ئی نہیں رو ک سکتا اس موقع پر کریسنٹ ما ڈل کا لج کے ایم ڈی چو ہدری خو رشید احمد نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ بچہ صرف غر بت کیو جہ سے تعلیم سے محرو م نہ رہے اسی مشن کو لے کر ہم نے کر یسنٹ ماڈل کا لج کی بنیاد رکھی تھی اب بھی میر ی کو شش ہے کہ تعلیم ہر بچے کا زیو ر بنے اور ہما را یہ ادا رہ عرو ج کی طرف سفر شروع کر چکا ہے وہ وقت دور نہیں جب یہ ادا رہ کشمیر کی پہنچا ن ہو گا اس موقع پر ادا رہ کے ہر دلعزیز ٹیچر پر نسپل کر یسنٹ سکو ل مرزا محمد عارف نے خطا ب کر تے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہمارے بچے تعلیم کیسا تھ سا تھ اعتماد اور کردار کے زیور سے بھی آراستہ ہو رہے ہیں جس کا تما م تر سہرا کا لج انتظا میہ کو جا تا ہے اس سے قبل مہما ن خصوصی محتر مہ نسر ین سلطا نہ نے تعلیمی میدان میں نمایاں کا رکر دگی کا مظا ہر ہ کر نیوا لوں میں انعا ما ت تقسیم کئے اور اسا تذ ہ کو شیلڈز دی گئیں قبل ازیں سکو ل وکا لج کے بچوں نے کشمیر کی تحر یک آزادی کے حوا لے سے ٹیبلو ،خا کے اور ترا نے بھی پیس کئے ۔۔