بھمبر کی خبریں 12/2/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے بھمبر میں جماعت اسلامی کے ضلعی سکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر کے تمام حلقوں سمیت مہاجرین کے حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ، چیف الیکشن کمشنر مصطفی مغل کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں ،نادرا ریکارڈکے مطابق ووٹر فہرستوں کے بغیر الیکشن کاصاف شفاف ہونا ممکن نہیں، چیف الیکشن کمشنر نئی ووٹر فہرستوں کی تیاری کا حکم جاری کریں اور آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کا اجلاس بلا کر منصفانہ ،غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں آزادکشمیر و مہاجرین کے 34حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں پرمشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے ،تمام امیدواران اپنی رابطہ عوام مہم چلائیں ،ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں سے امیدوار فائنل کر لیے گئے ہیں ،ڈاکٹر ریاض احمد مرزا حلقہ ایل اے7 بھمبر ،چوہدری محمد کریم حلقہ ایل اے 6 اور چوہدری کبیر ہاشم ایڈووکیٹ حلقہ ایل اے 5 سے ہمارے امیدوار ہوں گے بھمبر میں جماعت اسلامی ضلع بھمبر و حلقہ بھمبر کی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہم آزادکشمیر اسمبلی میں بھرپور پارلیمانی نمائندگی حاصل کرنے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیںگے،تحریک آزادی کے بیس کیمپ آزادکشمیر کے حکمرانوں نے جس طرح بیڈ گورننس کی انمول مثالیں قائم کی ہیں اور تحریک آزادی کشمیر سے لاتعلقی کامظاہرہ کیا ہے اس پر موجودہ وقت کا تقاضا بنتا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کی باکردار اور دیانت دار قیادت کو ووٹ دیں ہم 5سال میں آزادکشمیرکیلٹے پٹے عوام کومسائل حل کرنے کا یقین دلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات اس وقت تک نہیں بدل سکتے جب تک آزادکشمیر کے عوام فرسودہ اور باریاں بدل بدل کر آنے والی مفاداتی سیاسی قیادت سے نجات حاصل نہیں کر یں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت میں نہ ہوتے ہوئے آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کی ہے صحت اور تعلیم پر ایک نظام دیا ہے لوگوں کے پینے کے صاف پانی کے مسائل کر رہے ہیںاگر ہمیں عوام نے حکومت سازی کا اختیار دیا تو آزادکشمیر کے عوام کی تقدیر بدلنے والا مثالی نظام قائم کریں گے جس میں نہ کرپشن ہو گی نہ سفارش ،نہ اقرباء پرووری ہو گی اور نہ ہی میرٹ کو تباہ کیا جا سکے گا ،امیر اور غریب کا فرق رکھے بغیر میرٹ کا نظام قائم ہوگا،جہاںنوجوانوں کو باعزت روز گار بھی ملے گا، انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ الیکشن میں آزادکشمیر کے پی پی پی کے لائے ہوئے سیاسی کلچر کی مخالفت کی اور اب بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کونسل کے فنڈز کو کسی خاص فرد یا جماعت کی صوابدید پر استعمال کرنے کی روایت ختم کی جائے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر کے فیصلے آزادکشمیرکی جماعت کی شوریٰ کرتی ہے مگر دوسری طرف لاڑکانہ ،رائیونڈاور بنی گالہ سے ٹکٹوں کی تقسیم کا انتظار کیا جا رہا ہے جس سے آزادکشمیر کا تشخص مجروح ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر اور گلگت وبلتستان کے مستقبل کافیصلہ مسئلہ کشمیر سے جڑا ہوا ہے ہمارا مطالبہ اور ہماری جدوجہد ہے کہ ان دونوں خطوں کے عوام کو تمام بنیادی حقوق دیے جائیں اور مسئلہ کشمیر کے حل تک ان خطوں کے متعلق کوئی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے جس کا اثر مسئلہ کشمیر اور حق خود ارادیت پر پڑے۔ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ممبران اسمبلی کا اصل کام قانون سازی ہوتا ہے سڑکیں ،اسکیمیںاور کھمبے تقسیم کرنا بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کا کام ہوتا ہے ،آزادکشمیر میں گزشتہ حکومتوں نے بلدیاتی انتخابات کرانے سے آنکھیں چرائیں ،جنرل انتخابات کے بعد آزادکشمیر میں بلدیاتی اداروں کے الیکشن کروائے جائیں اس کے لیے آئین میں ترمیم کر کے پاکستان طرز پر بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر کو ہی سونپی جائے ۔اس موقعہ پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری امجد یوسف ،امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر7ڈاکٹرریاض احمد مرزا سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد خلیلایڈووکیٹ،چوہدری محمد علی اختر سابق امیدوار اسمبلی،راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ سابق امیر ضلع بھمبر،چوہدری فرید احمد جنرل سیکرٹری ،امیر حلقہ ڈاکٹر عبدالرحمان ،نائب امیر چوہدری محمد اکبر،سیکرٹری حلقہ راجہ رضوان زمان ۔چوہدری ناصر محمود امیر جماعت اسلامی دعورہ،حافظ فرخ بشیر سمیت موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )جماعت اسلامی کے حلقہ نمبر7بھمبرکے لیے نامزدامیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزانے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بھمبر میںپوری طاقت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی،جماعتی قیادت اور کارکنان کی مشاورت سے منظم الیکشن مہم چلائیںگے، گزشتہ عرصہ میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو جلد سامنے لایاجائے گا،تاکہ عوام جان سکیں کہ ان کے حقوق پر کس طرح ڈاکہ ڈالا گیا ،ہماری کوشش ہوگی کہ ہم حلقہ کے گھر گھر تک پہنچیں اور ایک ایک فرد تک جائیںتاکہ لوگوں کو باور کرائیں ووٹ کی طاقت سے کتنی بڑی تبدیلی آ سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتا ہوں ،قیادت نے جو توقع مجھ سے لگائی ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ عوام اپنے کل کو تبدیل کرنے کے لیے آج صحیح فیصلہ کریں اور دیانت دار قیادت کو اسمبلی میں بھیجیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )میر ے خا وند میر ے خا ندان کا واحد کفیل تھا جیسے جا نو روں کے معمو لی تنازعے پر دن دیہا ڑے قتل کر دیا گیا پو لیس نے کمزور کیس بنا یا اور ابھی میر ے خا وند کا کفن بھی میلا نہیں ہو ا اور ملز م کی ضما نت بھی ہو گی ان خیا لا ت کا اظہا ر مقتو ل کی بیو ہ خد یجہ بی بی نے اپنے بیٹے کیسا تھ کشمیر پر یس کلب بھمبر میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بڑ ھنگ گا ئوں کی رہا ئشی ہوں6ما ہ قبل میر ے خا وند کو جا نوروں کے معمو لی تنازع پر ملز م خادم حسین عرف تیرو نے نماز پڑ ھتے ہو ئے روزے کی حا لت میں قتل کر دیا گیا دیا لیکن بھمبر پو لیس نے ملزما ن سے ملی بھگت کر کے کمزور کیس بنا یا کہ ابھی اسے گر فتا رہو ئے 6ما ہ بھی نہیں گزر ے اور ملزم کی ضما نت ہو گی مقتو ل کی بیو ہ نے کہا کہ میر ے 8چھو ٹے چھو ٹے بچے ہیں اور میرا خا وند انکا واحد کفیل تھا اور میر ے کیس کی کو ئی پیرو ی کر نے وا لا بھی نہیں لیکن بھمبر پو لیس نے گا ئوں کے ایک با اثر شخص سے ملی بھگت کر کے میر ے خا وند کے کیس کو کمزور بنایا اور جسکا ملز م نے فا ئد ہ اٹھا تے ہو ئے اپنی ضما نت کروالی خد یجہ بی بی نے چیف جسٹس سپر یم کو رٹ ،وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکر ٹر ی آزاد کشمیر ،آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ احکا م سے پر زور اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف دلا یا جا ئے اور میر ے خاوند کے قا تل کو قرا ر واقعی سزا دی جا ئے بصورت دیگر سا ئلہ ڈپٹی کمشنر بھمبر آفس کے سا منے خود سوزی کر لے گی جس کی تما م تر ذمہ دا ر بھمبر پو لیس ہو گی ۔۔.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )سابق سینئر وزیر چو ہدر ی صحبت علی مر حو م کی چو تھی بر سی 14فروری بروز اتوار دن11بجے بمقام آصف پلازہ سما ہنی روڈ پرادا کی جا ئیگی اس موقع پر مر حوم کی روح کی ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی اور فا تحہ خوانی کی جا ئیگی تفصیلا ت کے مطا بق کو ر کما نڈر گو جرنوالہ لیفٹنٹ جنر ل اکرا م الحق ،ڈا کٹر انعام الحق ،انجینئر احسان الحق ،سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق ،ڈا کٹر عزاز الحق کے وا لد محتر م سا بق سینئر وزیر چو ہدری صحبت علی مر حو م کی چو تھی بر سی 14فروری بروز اتوار دن11 بجے آصف پلازہ سما ہنی روڈ بھمبر میں ادا کی جا ئیگی اس موقع پر مر حوم کو ایصا ل ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فا تحہ خوانی کی جا ئیگی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )تھا نہ پو لیس بھمبر کی کا رروائی اغواء اور ڈکیتی میں اشتہا ر ی انتہا ئی خطرنا ک ملزم ڈرا ما ئی انداز میں گر فتا ر تفصیلا ت کے مطا بق تقر یبا7سا ل قبل بھمبر میر پور روڈ سوکاسن کے قر یب ملزما ن نے نا کہ لگا کر کھو ئی رٹہ کے رہا ئشی افراد سے ہا ئی ایس ویگن چھین کر فرار ہو گئے تھے گزشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر را جہ ند یم عا رف کو اپنے ذرا ئع سے معلو م ہو ا کہ ملزم اپنے گھر میں مو جود ہے جس پر طا رق محمود سلہر یا کی قیادت میں چھا پہ ما ر ٹیم تشکیل دی گی جنہوں نے تھا نہ ککرا لی کی حدود کھرا نہ کو ٹلہ میں چھاپہ ما ر کر اشتہا ری ملز م احسان علی کو گر فتار کر کے ملزم کا جسما نی ریما نڈ حا صل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )شہید مقبو ل بٹ شہید سمینا ر میں ضلع بھمبر کی آل پا رٹیز اور سو ل سوسائٹی نے مشتر کہ طو ر پر مقبو ل بٹ شہید اور افضل گو رو شہید کے جسد خا کی کی ورثا ء کے حوا لے کر نے سمیت5قرا ر دادیں پاس کی تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز کشمیر پر یس کلب بھمبر کے زیر اہتمام شہید کشمیر مقبو ل بٹ شہید سمینا ر کی تقر یب میں ضلع بھمبر کی آل پا رٹیز اور سول سوسائٹی نے مشتر کہ طو ر پر 5قر اردا دیں پاس کی جس کے مطا بق مقبو ل بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے جسد خا کی ورثا ء کے حوا لے کر نے ،اقوام متحد ہ اپنی قرا ر دا دوں کی روشنی میں ریاست جمو ںو کشمیر میں را ئے شما ری کروائے ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستا ن پر مشتر کہ کشمیر یو ں کی نما ئند ہ حکومت تشکیل دی جا ئے ریاست جمو ں وکشمیر ایک اکا ئی ہے اس کا مستقل فیصلہ ہو نے تک اس کی جغرا فیائی حیثیت کو تبد یل نہ کیا جا ئے جس سے تقسیم کشمیر کا راستہ ہموار ہو اور ریاست جموںو کشمیر کی مکمل آزادی تک جدو جہد جا ری رکھی جا ئے سمینا ر میں کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ ،پیپلز پا رٹی ،مسلم لیگ نو ن ،مسلم کا نفر نس ،جما عت اسلا می ،جما عت الدعوة ،جما عت اہلسنت ،کشمیر یوتھ لیگ ،انجمن تا جرا ن میلا د کمیٹی ،تحر یک انصا ف ،پر یس کلبوں کے نما ئند گا ن سمیت سول سوسائٹی اور شہر یوں نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) 11 فروری 1984 کو مقبول بٹ شہید نے ریاست جموں و کشمیر کی آزادی ، تشخص اور وحدت کی بحالی کیلئے اپنی جان کی قربانی دے کرکشمیری قوم کیلئے تحریک آزادی کشمیر کی راہ متعین کر دی آزاد کشمیر بیس کیمپ جسے تحریک آزادی کشمیر کا نگہبان ہونا چاہیے تھا میں غیر ریاستی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا کشمیری دال چاول کی تجارت پر شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ریاست کی واحدنیت اور تشخص کشمیریوں کی پہچان ہے مقبول بٹ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ کشمیری اپنی آزادی اور تشخص پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اسکی تقدیر کا فیصلہ بھی کشمیری خود کرینگے آج اس بات کی ضرورت ہے کہ کشمیری قوم ایک سوچ پر کام کر کے کشمیرکی آزادی پر متفق ہو جائیں ان خیالات کا اظہار حریت کانفرنس کے مرکزی راہنما ملک محمد اسلم نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید کی بر سی کے موقع پر منعقدہ شہید کشمیر سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کا عظیم رہنما تھا جس نے کشمیریوں کو آزادی کی ایک سوچ و فکر دی لیکن بد قسمتی سے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ آزاد کشمیر جہاں سے تحریک آزادی کشمیر کیلئے موومنٹ چلنی چاہیے تھی وہاں پر رائیونڈ، لاڑکانہ اور بنی گالا سے جماعتیں تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنے کیلئے وارد ہو چکی ہیں غیر ریاستی جماعتیں تحریک کو مضبوط کرنے کی بجائے تحریک آزادی کشمیرکو کمزور کر رہی ہیں اور یہ منصوبہ بندی ایک منصوبہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو کمزور کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ تمام غیر ریاستی جماعتیں اپنے منصوبے پاکستان تک محدود رکھیں کشمیری کسی صورت اپنے تشخص پر آنچ نہیں آنے دینگے ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر کی تحریک کشمیر تک ہی رہنی چاہیے کشمیر کی آزادی کی جنگ ہندوستان کے اندر تک نہیں جانی چاہیے کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور کشمیری فریق اول ہیں اور اسکا حل کشمیریوں کی مرضی کے بغیر نہیں ہو گا ہمیں اپنا حق مانگنے کیلئے کسی جھجک کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے حریت کانفرنس میں خود مختار ،الحاق پاکستان اوردارلسلام کا نظریہ رکھنے والی جماعتوں کے نمائندے موجود ہیں جن کی بھی یہی رائے ہے کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک نقطہ آزادی پر اکھٹی ہوں تبھی جا کر کشمیر کے مستقبل کے فیصلہ ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید نے تحریک آزادی کشمیر کی راہ متعین کر دی ہے اب ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے اپنی سوچ اور فکر کو اکھٹا کر کے تحریک آزادی کو منزل سے ہمکنار کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل بہت قریب ہے اور بہت جلد کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے آزادی نوشتہ دیوار ہے اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہو گا سیمینار سے مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ، جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری محمد علی اختر، کشمیر فریڈم موومنٹ کے رہنما چوہدری ظفر اقبال، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالرئوف کاشر، صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری عارف سرفراز، صدر بھمبر پریس کلب افتخار ساجد عظیمی، مسلم کانفرنس کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ صوفی مسعود اسلم، مسلم لیگ نون کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان، اہل سنت والجماعت کے مولانا ابرار نذیر، جماعت الدعو ة کے ضلعی امیر شعیب بھائی، انجینئر طارق محمود چوہدری،طارق محمود ثاقب، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،انصر زمان خان جہانگیر پاشا،حافظ منیر،سلیم ساگر، و دیگر نے خطاب کیا۔