بھمبر آزاد کشمیر کی خبریں 25/01/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونین کونسل برنالہ کے گائوں میری کسی میں سیکرٹری رحمت اللہ کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں مسلم کانفرنس کے محمد اسلم ،مرزا محمد اکرم ،ماسٹر محمد ،یعقوب ،راجہ اعظم ،حاجی فضل حسین نے کنبہ قبیلے سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اور پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کیا ۔یونین کونسل ملوٹ کھجوری کے نمائندہ وفد چوہدری خادم حسین کی صدارت میں ملاقات کی اور چوہدری پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کیا ۔دوسری تقریب یونین کونسل وٹالہ کے گائوں روہی میں صوبیدار سردار بیگ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔وزیر ہائوسنگ پلاننگ چوہدری پرویز اشرف نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی نے میرٹ کی بنیاد پر عوامی منصوبے قائم کیے ہیں جو کام 60سالوں میں مکمل نہیں ہوئے پیپلزپارٹی کی حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں کردکھائے ہیں ۔حلقہ برنالہ میں ذاتی پسند و ناپسند کے بجائے ضرورت اور میرٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبے دیے ہیں ۔برادری ازم کے قائل نہیں ،میرٹ کی بنیاد پر عوام کی خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتیں عوامی طاقت سے بنتی ہیں پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ عوامی طاقت سے حکومت قائم کریگی ۔آنیوالا دور بھی پیپلزپارٹی کا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پورے آزادکشمیر میں جاری منصوبوں کے اہداف کو مکمل کریگی اور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں تعمیروترقی کا سفر جاری رہیگا۔

آزادکشمیر میں تبدیلی کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑیگی ۔ان سازشی عناصر کو عوام اچھی طرح جان چکے ہیں ۔پیپلزپارٹی میں کوئی دراڑ ڈال نہیں سکتا ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ کے مطابق طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں جو عوام کے مسائل حل کریگا ۔عوام اسکے ساتھ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن کا واویلا کرکے چوہدری عبدالمجید حکومت کو عوامی خدمت سے دور نہیں کرسکتی ۔اپوزیشن کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے جناح ٹائون وغیرہ پر کرپشن کے الزام پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں انکوائری ہوچکی ہے ۔جسمیں کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا ۔اگر اپوزیشن کے پاس کوئی ثبوت ہے تو عدالت یا احتساب بیورومیں پیش کرے ۔حکومتی وزراء سامنے کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے میثاق جمہوریت کے تحت پاکستان میں جمہوریت کو بچانے کیلئے میاں محمد نوا ز شریف کی حکومت کی حمایت کی ہے ان کے سسٹم کی حمایت نہیں کی ہے ۔آصف علی زرداری چاہیں تو پاکستان میں نواز شریف کی حکومت ایک منٹ میں ختم ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف آزادکشمیر حکومت کو ختم نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستان میں میاں نوازشریف کی حکومت آصف علی زرداری کی مرہون ِ منت ہے ۔تقریبات سے صوبیدار ریاض ،راجہ محمد افضل ،چوہدری عبدالرحمن پھانبڑہ ،رحمت اللہ سیکرٹری نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کے پیٹرو ل پمپوںکے مالکا ن نے پیٹرو ل بحرا ن سے بھر پو ر فا ئد ہ اٹھا تے ہو ئے اضا فی نر خوں پر پیٹرو ل فر وخت کر رہے ہیں اور پسند ونا پسند اور منظو ر نظر کی بنیاد پر ان کی گا ڑیوں کے پیٹرو ل ٹینک کو فل کیا جا رہا ہے جبکہ دوسر ی جا نب مو ٹر سائیکل سو ارما یو س واپس لو ٹتے رہے متعدد لو گو ں نے پیٹرول کے غیر معیا ری اور کم پیما نے کے ساتھ سا تھ زا ئد قیمتیںوصو ل کر نے کی شکا یت کی ہے بعض آئل ایجنسیو ں پر پیٹرو ل بلیک میں فروخت ہو تا رہا بھمبر کے ایک بڑ ے پیٹرو ل پمپ کے ما لک کے رو یے اور ناروا سلوک پر احتجا ج بھی کیا گیا گز شتہ روز اطلا ع کے مطابق حا جی غلا م رسول فیلنگ اسٹیشن پر 10000لیٹر آنے وا لا ٹینکر ہا تھو ں ہا تھ انتظا میہ کی مو جو دگی میں فرو خت ہو گیا لوگو ں کی لمبی لا ئنو ں میں کھڑ ے مو ٹر سا ئیکل سوارو ں اورگا ڑیو ں کے ما لکا ن نے سر کا ری نر خ پر پیٹرو ل ڈلو ایا رات گئے پیٹرو ل عوام کو وافر م مقدا ر میں ملتا رہا لیکن کچھ لوگو ں نے پیٹرو ل کو ذخیر ہ بھی کیا اور اگلے دن دو با رہ پیٹرو ل پمپوں پر پیٹرو ل ختم ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)جماعت اسلامی کے جلسہ عزم انقلاب کی تیاریاں مکمل ،5 فٹ اونچا 3020 فٹ بڑاسٹیج تیا ر،سٹیج کی سکیورٹی جماعت اسلامی کے کارکنوں کے پاس ہو گی ،کارکنوں میں جوش و خروش،شہر بھر میں خیر مقدمی بینرز ،پورٹریٹ لگ گئے ،شہر میں جماعت اسلامی کے پرچموں کی بہار ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا جلسہ عزم انقلاب آج26جنوری کو دن 1 بجے سپورٹس سٹیڈیم بھمبر سے ملحقہ گرائونڈ میں منعقد ہو گا جس سے خطاب کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سراج الحق پہلی مرتبہ بھمبرآئیںگے ، امیر جماعت اسلامی آزادجموں و کشمیر عبدالرشید ترابی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، جاتلاں کے مقام پرامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کاا ستقبال دن 12 بجے یونین کو نسل پنجیڑی ،دعورہ اور کلری کے کارکنان کریں گے ، بعدازاں امیر جماعت کو جلسہ گاہ لایا جائے ،جماعت اسلامی کے جلسہ عزم انقلاب کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،سٹیج کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جبکہ شہر بھر میں سراج الحق کے خیر مقدمی قد آور پورٹریٹ ،بینرزاور پینا فلیکس اورپورے شہر میںجماعت اسلامی کے پرچم لہرا رہے ہیں،جماعت اسلامی کی مقامی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کے جلسہ میں 15 ہزار سے زائد افرادشریک ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)وقف ایسو سی ایشن فا ر ڈیس اہیل آرفن( واپڈوْ)کا مجلس انتظا میہ کا ہنگا می اجلا سزیر صدارت محمد حسنین رفیق جسیا ل بمقام جسیا ل پلا زہ منعقد ہو ااجلا س میں فرا نسیسی اخبا را ت میںشا ئع کر دہ تو ہین آمیز خا کو ں کی پر زور مذمت کی گئی نبی اکر م ۖ کی ذا ت پر کا فرو ں کی جا نب سے مسلسل حملو ں کی رو ک تھا م کے لئے حکومت پا کستا ن سے مطا لبہ کیا کہ فو ری فو ری طو ر فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجا جا ئے اور فرا نس سے سفارتی تعلقا ت اس وقت منقطعہ رکھے جا ئیںجب تک کہ فرا نسیسی حکومت کی طر ف سے معذرت نہ کیا جا ئے اجلا س میں را جہ آفتا ب احمد خا ن ،چو ہدری محمد رفیق ،ڈا کٹر محمد اسحا ق ،محمد یو سف ،را جہ عا طف ،شفیق الر حمن ،حا جی اما نت علی ،حا جی مرزا محمد فاروق ،را جہ نو ر احمد خا ن ،محمد ریا ض منہاس ،آصف خو رشید ،ملک ریا ض اور شکیل احمد نے شر کت کی ۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر کے معروف تا جر شیخ مقصود احمدآزاد بک ڈپو والے گز شتہ روز حر کت قلب بند ہو نے سے وفا ت پا گئے ہیں مر حو م کو نما زجنا زہ کے بعد ان کے آبا ئی قبر ستا ن محلہ شیخا ںمیں سپر خا ک کر دیا گیا نما زجنازہ میں سیا سی وسما جی شخصیا ت وکلاء ،تا جرو ں ،صحا فیو ں سول سوسا ئٹی سر کا ری ملا زمین اور عوام علا قہ کی کثیر تعدا د نے شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انو ار الحق ،پیپلز پا رٹی کے مر کزی نا ئب صدر ڈا کٹرانعام الحق ،سیکر ٹری قانو ن ساز اسمبلی چو ہدر ی بشارت حسین ،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یو سف درا ئیا ں ،صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ نے گز شتہ روز صدر ایمپلا ئز یو نین ایم ڈی اے لا لا عبدا لقیو م کی بھا وج کے انتقال پرانکے گھر جا کر مر حو مہ کے لئے دعا ئے مغفرت اور ورثاء کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)گو رنمنٹ ہائی سکو ل گو را نکہ کے اساتذ ہ کا ایک اجلا س زیر صدا رت غلا م سلطا ن منعقد ہوا جس میں محمد خا لد ،محمد الیاس ،ممتاز الحسن ،زاہد حسین ،محمد نواز،جا وید اختر ،محمدسلیم ،نثا ر الر حمن ،زاہد نو ر،محمد حنیف مدرسین نے سیکر ٹر ی تعلیم سکولز ،میا ں عبدالو حیدوزیر تعلیم ،وزیر اعظم آزادکشمیر چو ہدر ی عبدا لمجید اور سکو ل اساتذ ہ کی ریکرو ٹمنٹ اور پر مو شن کے متعلق قواعد مر تب کر نے وا لی کمیٹی کے معززین ارا کین سے در خواست کی ہے کہ بطو ر ما ہر مضمو ن اور بطور صدر معلم ترقیا بی کے لئے بی ۔اے ،بی ایڈ اور ایم اے سیکنڈ ڈویژن کو شر ط لا زم قرا ر دیا جا ئے انہو ں نے کہا کہ اکسیو یں صدی کا دو سرا نصف عشر ہ جا رہا ہے جد ید دو ت کے تقاضو ں سے ہم آ ہنگ ہو نے کے لئے ضروری ہے کہ لا ئق ،ذہین اور محنتی لو گو ں کی تر قیا بیا ں میر ٹ پر ہو ں اسی سے ایک طرف تو فر ض شنا س اسا تذ ہ کی حو صلہ افز ائی ہو گی دو سر ی طر ف پرائیو یٹ سیکٹر کے مقا بلہ میں بہتر نتا ئج آئیں گے انہو ں نے قوا ئد مر تب کر نے والے معززین ارا کین سے پر زور اپیل کی ہے کہ ما ہر مضمو ن اور صدر معلم کی تر قیا بی کے لئے بی اے ،بی ایڈ اور ایم اے کی سیکنڈ ڈویژ ن کی شر ط لا زم قرا ر دی جا ئے1994کے رو لز میں بھی ایسے یہی ہے جس پر بد قسمتی سے عمل درآمد نہ ہو نے سے محکمہ تعلیم کو نا قا بل تلا فی نقصا ن ہو رہا ہے انہو ں ے کہا کہ ہم معزز ارا کین کمیٹی سے تو قع رکھتے ہیں کہ وہ ملکی مفا د اور تعلیمی انقلا ب بر پا کر نے کے لئے مشکل اور تلخ فیصلے کر نے سے گر یز نہیں کر یں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مرزا محمد افضل عرف را ج میا ں مر حو م ،میجر (ر) علی اکبر جرا ل کے حقیقی بھا ئی اور سا بق چیئر مین بلد یہ مرزا محمد اجمل جرا ل ،کشمیرفر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی را ہنما مرزا سلیم اکبر جرا ل کے حقیقی چچا مرزامحمد غیا ص جرا ل گز شتہ روز بر طا نیہ میں علا لت کے با عث وفات پا گئے ہیںمر حو م کو نما زجنا زہ کے بعد بر طا نیہ کے شہر بریڈ فورڈمیں سپرد خا ک کر دیا گیا