بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تھانہ پولیس علی بیگ کی کارروائی قتل کا نامزد ملز م گرفتار آلہ قتل برآمد تفصیلات کے مطابق تقریباً 3 سال قبل بیسہ کلاں تھانہ سرائے عالمگیر کے رہائشی محمد عظیم ولد محمد عبدالعزیز قوم راجپوت نے معمو لی تلخ کلا می پر اپنے ساتھیو ں کے ہمرا ہ چہلہ تھا نہ علی بیگ کے رہا ئشی فضل کر یم ولد محمداعظم کو قتل کر دیا تھا اور موقع واردا ت سے فرار ہو گئے تھے گز شتہ روز ایس ایچ او علی بیگ چوہدر ی محمد مہر با ن کو اپنے زرائع سے معلو م ہو اکہ قتل کیس کا نامز د ملز م اپنے گھر پر مو جود ہے جس پر تھا نہ پو لیس علی بیگ نے ایس ایچ او چو ہدر ی محمد مہر با ن کی قیا دت میںچھا پہ ما ر کر قتل کیس میں نا مز د ملز م محمد عظیم کو گر فتا ر کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن کے جنر ل سیکر ٹر ی ومسلم لیگ نون کے را ہنما را جہ ند یم انو ر خا ن نے کہا ہے کہ ہا ئی کو رٹ کی طرف سے آزاد کشمیر کے اندر 5ما ہ میں بلد یا تی الیکشن کرو انے کا حکم خو ش آئند ہے عدالت العا لیہ کے حکم کے بعد اب حکمرا نو ں کے پا س بھا گنے کا کو ئی را ستہ نہیں ہے بلد یا تی الیکشن کے انعقا د سے اقتدا ر نچلی سطح پر منتقل ہو گا اور عوام کے بنیا دی مسا ئل بھی حل ہو نگے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں صحا فیو ںسے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ 25سا ل سے آزاد کشمیر میں بلد یا تی الیکشن نہیں ہو ئے جس کیو جہ سے عو امی مسا ئل میںبے پنا ہ اضا فہ ہو ا ہے خطے کے اندر تعمیر وترقی اور خوشحا لی کا عمل رکا ہو اہے جبکہ دو سر ی جا نب خطے کے حکمرا ن بلد یا تی الیکشن کرو انے میں کبھی بھی سنجید ہ دکھا ئی نہیں دئیے کیو نکہ وہ اقتدا ر کو نچلی سطح پر منتقل کروا نے میں ہچکچا ہٹ محسوس کر تے ہیں اور انہیں عوامی مسا ئل کو حل کر نے میں کو ئی دلچسپی نہ ہے بلد یا تی الیکشن نہ ہو نے کیو جہ سے آزادکشمیر میں مو روثی سیا ست کو فرو غ ملا عام اور غریب لو گو ں کو سیاست میں آنے کا موقع نہیں دیا گیا انہو ں نے کہا کہ ہا ئی کو رٹ کا فیصلہ خو ش آئند ہے اسی طر ح پا کستا ن سپر یم کو رٹ نے بھی پا کستا ن میں بلد یاتی الیکشن کرو انے کا حکم دیا ہے ہم امید کر تے ہیں کہ مو جو دہ حکمرا ن عدا لتوں کے فیصلو ں کی پا بند ی کر تے ہوئے بلد یا تی الیکشن کے انعقاد کویقینی بنا ئیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)میر پو ر ضمنی انتخا با ت میں وزیر اعظم آزاد کشمیر پیپلز پا رٹی کے امید وار چو ہدر ی اشر ف کی الیکشن مہم میں سر کا ری وسا ل استعما ل کر رہے ہیںچیف الیکشن کمشنر نو ٹس لیں ضا بطہ اخلا ق کی خلا ف ورزی کی جا رہی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر تحر یک انصا ف کے سر گر م نو جوان را جہ انیس اکبر نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو ہرا نے کے لئے ہر ساز ش نا کا م بنا دینگے وزیر اعظم چو ہدر ی عبدا لمجید اوراس کے چند وزراء کئی دنو ں سے میر پو ر میں ہی ڈیر ے لگا ئے ہو ئے ہیں ان سب کو نا کا می کا سا منا کر نا پڑ ے گا وزیراعظم میر پو ر میں گھر گھر کا مد اری اند از میںڈرا مہ کر رہے ہیں جس سے ان کے منصب کی توہین ہو رہی ہے ضمنی الیکشن میں تحر یک انصا ف ہی کا میا ب ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)شہر ی پا نی کی بو ند بوند کو تر س گئے محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی کیو جہ سے پا نی کی تر سیل میں کمی کئی دنو ں سے پا نی کی تر سیل نہ ہو سکی شہر یو ں نے پبلک ہیلتھ کی لا پرو اہی کا اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر شہر کی مختلف وارڈ ز میں کئی دنو ن سے پا نی دستیا ب نہ ہو سکا گجرا ت روڈپر شہر یو ں نے صحا فیو ں کو بتا یاکہ چا ر روز سے پا نی نہیں آیا جس کیو جہ سے کئی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں لیکن کو ئی ہما ری با ت سننے کو تیا ر نہیں ہے اسی طر ح وا رڈ نمبر3اند رو ن شہر میں بھی پا نی نہ ملنے کی وجہ لو گو ں میں تشو یش پا ئی جا تی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) 3 روز کی لگاتار طوفانی بارش مغلورہ نالے پر پل نہ بن سکنے کے باعث تحصیل برنالہ کا بھمبر سے رابطہ کٹ کر رہ گیا ہزاروں لوگ نالہ میں طغیانی کے باعث پھنس کر رہ گے عوام علاقہ کا حکومت آزاد کشمیر کی نااہلی پر شدید احتجاج نالے پر پل کی تعمیر میں مقامی سیاستدان دست و گربیاں بل کی تعمیر کا ٹھیکہ بھاری کمیشن نہ ملنے کے باعث لٹک گیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق بھمبر برنالہ روڈ پر نالہ مغلورہ جو کہ ایک بڑا برساتی نالہ ہے تھوڑی سی برش ہوتے ہی نالہ میں طغیانی آ جاتی ہے گذشتہ 3 روز سے ہونیوالی لگاتار بارش سے نالہ میں شدید طغیانی رہی جس کے باعث نالہ سے چھوٹی بڑی گاڑیوں کا گذرنا محال ہو گیا جس سے برنالہ کوٹ جیمل، چھمب، کڈہالہ ، دھندڑ سے روزانہ بھمبر سفر کرنے والے طلباء و طالبات ، ملازمین سمیت دیگر عام شہری بھمبر نہ پہنچ سکے اور حلقہ برنالہ کا زمینی رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر سے کٹ کر رہ گیا یاد رہے کہ نالہ مغلورہ پر اس سے قبل بھی کازوے بنانے کے متعدد ٹینڈرز پاس ہوئے جو کرپشن کی نذر ہو گے 6 ماہ قبل محکمہ شاہرات نے نالہ پر پل بنانے کیلئے ٹینڈر جاری کیا جو مقامی سیاستدانوں کی چپقلش کی نذر ہو گیا پل کی تعمیر کیلئے ہونیوالا ٹھیکہ مقامی سیاستدانوں کی مداخلت اور بھاری کمیشن وصول کرنے کے عوض لٹک گیا اور کئی ماہ گذر جانے کے باوجود پل پر کام شروع نہ ہو سکا جس کے باعث لاکھوں کی آبادی کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے حلقہ برنالہ کے عوامی حلقوں نے پل کی تعمیر میں رکاوٹ حلقہ کے سیاستدانوں کو قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور چیئرمین احتساب بیورو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پل کی تعمیر شروع نہ کرنے کی وجوہات کا نوٹس لیں اور ملوث مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر پل کی تعمیر کے احکامات جاری کریں تا کہ عوام کو کئی سالوں سے درپیش مسئلہ کے حل میں پیش رفت ہو سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مخالفین نے محکمہ صحت کے ملازمین کیساتھ ملی بھگت کر کے میرا جینا حرام کر رکھا ہے مخالفین سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قانونی کارروائی میں سائل کو طرح طرح کے حربے استعمال کر کے پریشان کر رہے ہیں CMO سماہنی مخالفین کیساتھ ملا ہوا ہے اور میڈیکل رزلٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اعلیٰ حکام مجھے انصاف دلائیں اور میری داد رسی کرتے ہوئے CMO سماہنی ڈاکٹر راشد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار چاہی سماہنی کے رہائشی محمد بوٹا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 9 فروری کا واقعہ ہے کہ میں اپنے گھر سے تھوڑا دور اپنی زمینوں کو دیکھنے کیلئے گیا تو دیکھا کہ راجہ ساجد اپنے بیٹوں رضوان اور عثمان کیساتھ میری زمین پر باڑ اکھاڑرہے تھے اور کھدائی کر کے پودے لگا رہے تھے جس پر میں نے انہیں باڑ ہٹانے اور پودے لگانے سے منع کیا جس پر انہوں نے مل کر مجھ پر حملہ کر دیا اور مجھے ڈنڈوں ، لاتوں اور مکوں سے شدید مار پیٹ کی جس سے میرا ایک دانت ٹوٹ گیا جبکہ پورے جسم پر شدید ضربات آئیں میں زخمی حالت میں تھانہ پولیس چوکی گیا جنہوں نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مضروبی فارم دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی بھیجا جہاں ڈیوٹی پر موجود CMO ڈاکٹر راشد محمود نے نہ تو سائل کا اچھی طرح معائنہ کیا اور نہ ہی مناسب علاج معالجہ کیا بلکہ الٹا سائل کیساتھ انتہائی بد اخلاقی کا مظاہرہ کیا موصوف کی حرکتوں اور زبان سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ مخالف پارٹی کیساتھ ملا ہوا ہے میرا ہونٹ پھٹا ہوا تھا اور خون بھی بہہ رہا تھا لیکن CMO نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائل کی ایک بھی نہ سنی سائل رات گئے تک سماہنی ہسپتال رہا اس دوران خون کی الٹی لگنا شروع ہو گئی انتہائی مایوسی کے عالم میں سماہنی ہسپتال سے بھمبر آیا اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر کے سامنے پیش ہو کر داد رسی کی درخواست دی جنہوں نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کو کارروائی کرنے کا حکم دیا جس پر DHO آفس سے ابتدائی معائنہ کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر ریفر کیا گیا جہاں سائل کی حالت دیکھ کر ڈاکٹر نے ہسپتال میں داخل کر لیا اور یوں میں پندرہ دن ہسپتال میں زیر علاج رہا اس دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں کرن بشیر ڈینٹل سرجن نے سائل کو چیک کیا اور لوگوں کی موجودگی میں سائل کے دانت ٹوٹنے کا اظہار بھی کیا لیکن بعد ازاں CMO سماہنی ڈاکٹر راشد کی مداخلت پر لیڈی ڈاکٹر موصوفہ نے رپورٹ خلاف حقائق اور جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائل کے خلا ف دی جو کہ ڈاکٹر راشد اور ڈینٹل سرجن کی ملی بھگت، بد دیانتی اور بد نیتی پر مبنی تھی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں میرے جو ایکسرے ڈینٹل سرجن موصوفہ نے کروائے تھے ان کی تحویل میں بھی جن کا رپورٹ میں کوئی ذکر نہ کیا گیا مجھے خطرہ ہے کہ سائل کے زخمی ہونے کے انتہائی اہم ثبوت کو چھپانے اور ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے میں ایک غریب اور بے سہارا شخص ہوں جبکہ مخالفین انتہائی با اثر ہیں جن کے اثر و رسوخ کی وجہ سےCMO نے میری شدید چوٹ کا رزلٹ خفیف دیا جبکہ مخالفین کی معمولی سی چوٹ کا شدید رزلٹ جاری کر دیا اور الٹا سائل کے خلاف پرچہ درج کروادیا جس پر سائل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دی جس پر میڈیکل بورڈ قائم ہوا اور میڈیکل بورڈ نے معائنہ کے بعد میرے حق میں رپورٹ دی اور کہا کہ CMO نے جان بوجھ کر میرے ساتھ زیادتی اور نا انصافی کی ہے جو مقدس پیشہ کی توہین ہے میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میں انتہائی سفید پوش عمر رسیدہ شخص ہوں میرے ساتھ انتہائی ظلم اور زیادتی کی گئی ہے مجھے انصاف مہیا کیا جائے مخالفین اور CMO کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ یونین کونسل ملوٹ کے صدر ملک وسیم اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرپور کے عوام 29 مارچ کو تبدیلی کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حق میں ووٹ استعمال کر کے مجاوروں اور رائے ونڈ کے پجاریوں کو ہمیشہ کیلئے آئوٹ کر دیں انہوں نے کہا کہ اب آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا بول بالا ہو گا حلقہ برنالہ کے عوام بھی اب جاگ اٹھے ہیں اور روز بروز ملک عبدالمالک اعوان کے قافلے میں شامل ہو کر تحریک انصاف کی مضبوطی اور بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرپور میں کرائے کے امیدوار کو شکست ہو گی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ناقابل شکست قوت بن چکی آئندہ الیکشن میں برنالہ سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار عبدالمالک اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پاکستان کشمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی بانی صدر سیاسی و سماجی راہنما چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پاکستان میں اصلاحات کیلئے 65 نکاتی فارمولہ و زارت منصوبہ بندی و پلاننگ کو بھیج دیا اسلام آباد وزارت پلاننگ کمیشن و منصوبہ بندی کے مطالبہ پر اصلاحاتی فارمولہ بھیجا گیا انہوں نے 65 نکاتی منصوبہ میں تعلیم، تعمیر و ترقی ، یوتھ کیلئے اصلاحات ، علاج معالجہ ، بجلی، صاف پانی ، مہنگائی ، بے روز گاری ، بے روز گاری الائونس، لاء اینڈ آردر، نظریات ، عقائد ، مقصد کی کامیابی، تعلیم، بجٹ کا درست استعمال، الیکشن اصلاحات اور دوسری کئی ایک مشاورتی اصلاحات روانہ کیں انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں 65 نکاتی ایجنڈا پر عمل ہو جائے تو ملک ترقی یافتہ بن سکتا ہے انہوں نے لینڈ لاز ، عدلیہ کے نظام، پولیس سروس، معاشرتی نظام، صحت و صفائی کو حفظان صحت کے اصلوں کیلئے عملی جدوجہد ، سول، فوجداری، فیملی اور جملہ قوانین ، قانون شہادت، قانون معیاد اور دوسرے کئی طرح کی اصلاحات منصوبہ بندی کمیشن کی ڈیمانڈ پر پیش کر دیں مقبوضہ کشمیر کی تحریک کو مضبوط کرنے ، پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام کی ترقی کیلئے طریقہ کار پیش کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک قبائلی نظام میں پھنسا ہوا ہے جدید دور کے مطابق اور جدید ضرورتوں کے مطابق پلاننگ ہر شعبہ ہائے زندگی میں درکار ہے ذمہ دار لوگ اس پر توجہ نہیں دے رہے معاشرہ شدید ترین مشکلات کا شکار ہے ملک افراتفری میں گرا ہوا ہے اگر 65 نکاتی فارمولہ پر عمل کیا گیا تو ملک ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے برطانیہ، دوبئی، نیوزی لینڈ، کوریا، چین، کینیڈا، سویڈن اور ناروے سے سیاسی، سوشل اور سماجی اصلاحات کیلئے راہنمائی لی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) پاکستان تحریک انصاف بھمبر یوتھ کے مرکزی راہنما چوہدری عمر لطیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گذشتہ 60 سال سے پاکستان کے وسائل پر قابض چند سیاسی خاندانوں نے پاکستان کے 18 کروڑ عوام کو 2 وقت کی روٹی کا محتاج کر دیا اور ملک میں اپنے مفادات کو فروغ دینے کیلئے اپنی مرضی کا نظام رائج کیا جس سے امیر امیر تر جبکہ غریب کو غریب تر بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے اگر پاکستان کے اندر کسی نے آواز بلند کی ہے تووہ صرف تحریک انصاف کے قائد عمران خان ہیں عمران خان کی صاف گوئی اور ایمانداری کو دیکھ کر پاکستان میں باریاں لگانے والوں نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے لیکن اب صوبہ خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کشمیر میں تحریک انصاف کی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ملک میں تبدیلی لانا چاہتی ہے جسے بہت جلد عملی جامعہ پہنا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائیگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ کر تبدیلی کی حقیقی بنیاد رکھے گی۔