بھمبر (نمائندہ خصوصی) انجمن تا جران بھمبر کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ نے کہا ہے کہ بھمبر میں انجمن تاجران کے انتخاب وقت کا تقاضہ ہیں۔ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے منتخب فورم کا قیام اب ناگزیر ہو چکا ضلعی انتظا میہ تاجروں سے باہمی مشا ورت کر کے انجمن تاجران الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں میڈ یا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بھمبر میںکئی سالوں سے انجمن تاجران کے الیکشن نہ ہونے کے باعث تاجر برادری تحفظات کا شکار ہیں تاجراں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے منتخب فورم نہ ہونے سے مسائل روز بروز بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور تاجر طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔ تاجر وں کے مسائل کے حل کیلئے منتخب فورم ہی کردار ادا کر سکتا ہے جس کیلئے بھمبر میں تاجروں کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے انجمن تاجران کے انتخا ب کا انعقاد فروری ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ تاجر برداری کے حقو ق کی آواز اٹھائی ہے کوئی طاقت مجھے بھمبر کے تاجروں کی خدمت سے نہیں روک سکتی چند عناصر الیکشن کو سبوتار کرنا چاہتے ہیں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں آئندہ بھی تاجر برادری کے حقوق کی جنگ لڑوں گا اور تاجروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کرنا میر ا مشن ہے۔ بھمبر کی تاجربرادری کی اکثریت میرے ساتھ ہے ان شاء اللہ بہت جلد بھمبر میں انجمن تاجران کا الیکشن کرائیں گے۔ ہمارا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ بھمبر میں انجمن تاجران کے الیکشن کیلئے تاجروں کی باہمی مشاورت سے تاجران کے نمائندوں کے چنا ؤ کیلئے تاجران کے الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
بھمبر (نمائندہ خصوصی ) بھمبر انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اندرون شہر ٹریفک کی بگڑتی صورت حال پر قابو پانے میں نا کام اندرون شہر سارا سارا دن ڈیمپر ، ٹرک ، اور ٹریکٹر ٹرالی دندانے لگی ۔ سکول اوقات میں میر پور چوک کوٹھی موڑ سماہنی چوک میں ٹریفک جام معمو ل بن گیا ۔ ٹریفک پولیس بے بس ، شہری شدید پریشان ، ایمبو لینسزز بھی ٹریفک جام کا شکار ہونے لگی ۔ بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں شدید احتجاج اور ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس بھمبر کے ذمہ داران سے اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں روز بروز بڑھتی ہوئی ٹریفک روانی سے مسائل سر اٹھانے لگے۔ بھمبر شہر میں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی طرف سے اندرون شہر بھائی ٹریفک کے داخلہ اوقات مقرر نہ کرنے کے باعث اندرون شہر سارا سارا دن بجری انٹوں اور ریت سے بھرے ڈنمپر ، ٹرک ، ٹریکٹر ٹرالیاں دندہناتی بھرتی ہیں جس سے اکثر اوقات نہ صرف شدید ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔ جبکہ ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر اوور لوڈ کنسٹرکشن میٹریل ،ریت بجری کے باعث کوٹھی موڑ ، میرپور چوک ، سماہنی چوک لاری اڈا روڈ اور کچہر ی روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو جاتا ہے ۔ جس نہ صرف طلباء و طالبات بلکہ تمام گذرنے شہریوں ، راہ گیروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے اندرون شہر ٹریفک پلان ترتیب نہ دینے کا ذمہ دار ضلع انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل گھمگیر ہوتے جا رہے ہیں اگر صورتحال کو کنٹرول نہ کیا تو بہت سے حادثات بھی رونما ہو سکتے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس اندرون شہر بھاری ٹریفک کیلئے گذرنے کے اوقات مقرر کرے ۔ اور ٹریفک صورتحال کنٹرو ل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔
بھمبر(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف یوتھ ونگ بھمبر کے رہنما اسامہ علی خان اپنے بیان میں میرپور کے معروف تاجر ملک بشارت اعوان کو تحریک انصاف شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ اور کہا ہے کہ ملک بشارت اعوان تحریک انصاف میں شامل اس بات کی غمازی ہے کہ تحریک انصاف مظلوموں کی جماعت ہے جس کے منشور پر پاکستانی و کشمیرویوں یکساں حقوق دلانا ہے۔ ملک بشارت کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی ۔ اور ملک بشارت کی طرف تحریک انصا ف اور قائد کشمیر برسٹر سلطان محمود چوہدری پر اعتماد خوش آئندہے انشا اللہ تحریک انصاف انہیں مایوس نہیں کرے گی ۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت حاصل کر کے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا تاج سجا ئے گی ۔
بھمبر (نمائندہ خصوصی ) پٹواری منیر الہیٰ جنجوعہ مرحوم آف چھوا غازیاں کے جوان سال بیٹے عثمان منیر بھمبر سماہنی روڈ پر پونہ موڑ کیلئے قریب ٹرالی موٹر سائیکل ایکسڈنٹ میں جان بحق ہو گئے۔جس کی نماز جناہ تحصیل والے قبرستان بھمبر میں ادا کر دی گئی۔علاقے کی فضاء سوگوار ہر آنکھ جواں سال عثمان منیر کی موت پر اشکبار نماز جناز مین بھمبر کی مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات میں بلندی کیلئے دعا کی ۔ اور لواعقین کے صبر و جمیل کی دعا کی