بھمبر کی خبریں 20/1/2015

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیہ بھمبر 26 جنوری سے ہفتہ صفائی مہم منائے گی ہفتہ صفائی مہم 26 جنوری سے لیکر یکم فروری تک جاری رہے گی ہفتہ صفائی مہم کے دوران بھمبر شہر اور گرد نواح میں گلیوں، سڑکوں، نالیوں کی صفائی ستھرائی کی جائیگی تفصیلات کے مطابق بلدیہ بھمبر کے ایڈمنسٹریٹر راجہ شاہد انور نے بلدیہ کے زیر اہتمام 26 جنوری سے ہفتہ صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہفتہ صفائی مہم 26 جنوری بروز سوموار سے شروع ہو کر یکم فروری بروز اتوار تک جاری رہے گی ہفتہ صفائی مہم کے دوران شہریوں کو صفائی اور ستھرائی کے علاوہ آگاہی مہم بھی منائی جائیگی جس کے دوران شہر بھر میں بینرز آویزاں کئے جائینگے اور واک ریلی بھی نکالی جائیگی ہفتہ صفائی مہم کے دوران شہر بھر اور گردو نواح میں سڑکوں ، گلیوں اور نالیوں کی صفائی ستھرائی کی جائیگی جبکہ بھمبر نالے میں سے گندگی کے ڈھیروں کو بھی ٹھکانے لگایا جائیگا ہفتہ صفائی مہم کے کامیاب بنانے کیلئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے مختلف ٹیمیں تشکیل بھی دے دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعظم صحافیوں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کروائیں صحافیوں کیلئے رہائشی کالونیوں ، پریس کلبوں کی عمارتوں کی تعمیر اور نقد رقم کے بار بار اعلانات کیے لیکن ابھی تک ان پر کوئی عمل نہیں ہوا کشمیر پریس کلب بھمبر کیلئے 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا جو ہوائی ثابت ہوا ان خیالات کا اظہار کشمیر پریس کلب بھمبر کے سابق صدر راجہ نعیم گل، جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے عہدے اور منصب کا خیال کریں صحافیوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے اور الزام تراشیاں کرنے کے بجائے اپنے گربیان میں جھانکیں صحافیوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنا وزیراعظم کا وطیرہ بن کا ہے کشمیر پریس کلب کیلئے 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا جو ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک بھمبر کے صحافیوں کو ایک روپیہ نہ مل سکا اسی طرح وزیراعظم نے دیگر پریس کلب اور صحافیوں کیلئے کئی اعلانات کر رکھے ہیں جو سب کے سب ہوائی نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نے کشمیر پریس کلب بھمبر کیلئے اعلان کردہ 5 لاکھ روپے کی رقم نہ دی تو ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر کے باہر صحافی اجتماعی دھرنا دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما راجہ غفار احمد گوگا آف بنڈالہ کی والدہ محترمہ گذشتہ روز رضائے الہٰی سے وفات پا گئی مرحومہ کا نماز جنازہ تحصیل والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان، DG اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈی ایس پی راجہ اشفاق احمد خان، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور، صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، چیف آفیسر چوہدری فیاض احمد، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی، سابق چیئرمین زکوٰة و عشر صوفی مسعود اسلم، تحصیل صدر نون لیگ سماہنی راجہ منیر اللہ، سٹی صدر مسلم کانفرنس ٹھیکیدار طارق محمود بٹ، سابق پولٹیکل سیکرٹری صدر ریاست راجہ فہیم اختر، چوہدری ظہیر الدین بابر، راجہ آصف سیرلہ، صدر میلاد کمیٹی بھمبر چوہدری اکرم مقدم، چوہدری سلیمان درائیاں، چوہدری محمود سبحانی، راجہ غلام ربانی، سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، سابق کونسلر چوہدری خادم حسین ، پروفیسر فہیم گل، راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ، راجہ افراسیاب ایڈووکیٹ، DFO راجہ عابد حسین، رینج آفیسر راجہ منیر احمد، ٹھیکیدار شہزاد نسیم عباسی، تحصیلدار بندوبست سردار خالد محمود، طارق بیگ، شیخ محمد صادق، راجہ مظہر اقبال پٹواری، طاہر اقبال ، خاور الصمد ، پرنسپل عتیق الرحمان، افتخار عظیمی، محمد علی اختر، پرنسپل اشفاق احمد، عتیق برسالوی، راجہ شمیم ارشد، شوکت بھٹی، راجہ تیمور یونس، چیئرمین راجہ انور، راجہ فخر احمد، امجد یوسف، وسیم گل، آصف یوسف، قاضی ساجد، چوہدری اسحاق، راجہ افضل ملوٹ، راجہ فرحان، وحید مراد، راجہ محمد ریاض سمیت سیاسی و سماجی راہنما کے علاوہ سول سوسائٹی اور عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ مرحومہ کو انکے آبائی گائوں بنڈالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کے جذبات کا بھڑکانے کی سازش ہے اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا رسول پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور نے کیا انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں پیرس حضور کی شان میں گستاخی کر کے عالمی دہشت گردی کا مرتکب ہوا ہے نبی کریم کی ذات کائنات کی تخلیق کی وجہ ہے کائنات میں جتنی رونقیں ہیں سب نبی کریم کی بدولت ہیں کوئی بھی مسلمان نبی کریم کی شان میں گستاخی برادشت نہیں کریگا اسلام ایک پر امن مذہب ہے ہم دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں دوسرے بھی ہمارے مذہب کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تا کہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی حرکت نہ کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آقائے دو جہاں کی شان میں گستاخی کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ناموس رسالت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے حضورر کی ناموس کی خاطر مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کوتیار ہیں فرانسیسی اخبار کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارمیلاد کمیٹی بھمبر کے صدر چوہدری محمداکرم مقدم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے یہودی و صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے گستاخانہ خاکے کی دوبار اشاعت عالمی جنگ کی سازش ہے فرانس کے سفارتکار کو فوری طور پر ملک پاکستان سے نکالا جائے انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پورے عالم اسلام کی دل آزاری ہوئی تمام اسلامی ممالک اور او آئی سی خاکے شائع کرنے والے ممالک کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی اور معاشی بیکاٹ کرے حکومت پاکستان اس معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کفر کی سازشوں کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کر ے اور نبی اکرم کی شان میں توہین کرنے والوں کو سزا دالائے۔