بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار عدنان خورشید نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود خان نے بھمبر تعینات کے دوران اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کیے ہیں موصوف بھمبر میں اچھی یادیں اور اچھی روایات چھوڑ کر جا رہے ہیں موصوف نے محکمہ مال کی عزت و وقار میں اضافہ کیا ہے تبادلہ سروس کا حصہ ہے محکمہ مال آفیسر کو جوں جوں ترقی ملتی ہے اس کے اتنے ہی ہاتھ پائوں بندھ دئیے جاتے ہیں محکمہ مال کے مقابلے میں دیگر محکمے بھی سروس دے رہے ہیں لیکن محکمہ مال کی خدمات کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے حکومت کا مشکل سے مشکل ٹارگٹ بھی محکمہ مال نے ہمیشہ بروقت پورا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر سے تبدیل ہونے والے ا سسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود خان کے اعزاز میں محکمہ مال کی طرف سے دی جانے والی الودعی پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی مختصر وقت میں ووٹر فہرستیں تیار کرکے محکمہ مال کے ملازمین نے ریکارڈ قائم کیا ہے محکمہ مال کاسسٹم بھی تیزی سے تبدیل ہورہا ہے محکمہ مال کے ملازمین کو نئی اور جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیلئے خود کو تیارکرنا ہوگا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود خان نے کہا کہ محکمہ مال بھمبر نے اپنی روایت کو برقرار رکھا شاندار الودی پارٹی کرنے پر محکمہ مال کے ملازمین کا شکرگزار ہوں ، بھمبر تعیناتی کے دوران قانون انصاف اور میرٹ کے مطابق کام کیا کبھی بھی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کوئی کام نہیں کیا اچھا کام کرنے سے ملازم کے ساتھ محکمہ کی عزت ووقار میں اضافہ ہوتا ہے بھمبر کے لوگوں اور محکمہ کے ملازمین اور آفیسران کے ساتھ اچھا وقت گزار سب نے بھرپور تعاون کیا ،سروس میں آنا جانا لگا رہتا ہے تتقریس سے انجمن قانون گوئیاں و پٹواریاں کے مرکزی صدر راجہ مظہر اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین، ضلعی صدر طارق بیگ سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں محکمہ مال بھمبر، سماہنی اور برنالہ کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے آخر میں محکمہ مال کے ملازمین نے اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود خان کو مالا پنیائی اور تحائف بھی دیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق پی آر او صدر ریاست راجہ فضل الرحمن آف پوٹھی ، سابق چیئرمین راجہ محمد انور آف بنڈالہ ، صدر میلاد کمیٹی بھمبر چوہدری اکرم پپو جٹ، راجہ نعیم ارشد، صوبیدار (ر) محمد آصف پوٹھی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فیاض علی عباسی کا سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بننا خوش آئند ہے موصوف انہتائی باصلاحیت اور خدادا خوبیوں کے مالک آفیسر ہیں موصوف تمام شعبہ جات کے اندر اپنی خدادا د صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں موصوف نے ہمیشہ قانون اور میرٹ پر کام کرکے نہ صرف عوام کو ریلیف دیا بلکہ حکومت اور محکمے کی نیک نامی میں بھی اضافہ کیا ہے انکے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بننے سے جہاں عام لوگوں کو ریلیف ملے گا وہاں حکومت کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انتہائی قابل آفیسرکو سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایس پی بھمبر یسین بیگ کی ہدایت کی روشنی میں تھانہ پولیس سٹی بھمبر کا کم عمر اور بدوں کاغذات والوں کے خلاف کریک ڈائون ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی کی ہدایت کی روشنی میں تھانہ پولیس سٹی بھمبر تفتیشی صدیق ہمراہ نفری مختلف جگہوں پر کاروائی کرتے ہوئے 13 موٹرسائیکل ضبط کر لیے لیکن کچھ کم عمر بچے اور بدوں کاغذات موٹر سائیکل سواروں نے ناکے کا علم ہونے کی وجہ سے اپنا راستہ تبدیل کرلیا اور کچھ دور سے دیکھ کر وہی سے واپس چلے گئے عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کا کم عمر اور بدوں کاغذات والوں کے خلاف کریک ڈائون سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کاروائی کو روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت کی گڈ گورننس قائم کرنے کے لیے اصلاحات کمیٹی سے عوام نے اپیل کی ہے ملازمین کی سروس 25 سال تک محدود کی جائے اور 60 سالہ عمر سروس نظام فوری ختم کیا جائے تاکہ تین نسلوں کو برباد ہونے سے بچایا جاسکے 60سالہ عمر سروس کا رول ہونے کی وجہ سے تین نسلیں سرکاری ملازمت سے محروم ہو جاتی ہے اگر 60سالہ عمر سروس کا رول ختم کردیا جائے تواداروں میں بے شمار آسامیاں بھی تخلیل ہوں گی اور محکمہ جات میں فلش بلڈ آنے ہونے کی وجہ سے اداروں میں تعمیر وترقی کریں گے عوامی سماجیحلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نئی اصلاحات میں اس معاملہ کو زیر غور لایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ،گورنمنٹ گرلز انٹر سائنس کالج تھاتھی کسگمہ کا ایک اور اعزاز، یونین کونسل کسگمہ کی ہونہار طالبہ نے ڈسٹرکٹ لیول پر منعقد ہونے والے تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ، علاقے میں جشن کا سماں ، پرنسپل پروفیسر افتخار الدین ضیاء کو مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع بھمبر کے گرلز کالج پنجیڑی میں ڈسٹرکٹ لیول پر تقریری مقابلہ منعقد ہوا تقریر کا عنوان ٫٫ حضور ۖ بطور رحمت اللعلمین ،، تھا مقابلے میں درجنوں طالبات نے شرکت کی یہ پروگرام ڈویژنل ڈائیریکٹر کالجز میرپور کی طرف سے منعقد ہوا مقابلے کے اختتام پر نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں گورنمنٹ گرلز انٹر سائنس کالج تھاتھی کسگمہ کی ہونہار طالبہ سدرہ اکرم دختر صوبیدار(ر) محمد اکرم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز انٹر سائسن کالج تھاتھی کسگمہ پروفیسر افتخار الڈین ضیاء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وادی کسگمہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی ایسا موقع ضائع نہ جائے جس میں ہم کسگمہ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کر سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑھنگ میںپاکستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے تحت ضلعی سطح کے حسن قرآت و نعت اور تقاریر کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ اس خوبصورت تقریب کی صدارت صدر معلم ادارہ شفیق اصغر نے کی جبکہ ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسر مردانہ بھمبر چوہدری محمد اشرف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ طارق پرویز نے انجام دئیے تین مقابلہ جات کے لئے ضلع بھمبر سے کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی جب کہ ججز کے فرائض صدر معلمین فیض الوحید ظفر ، عبدالجمیل جنموعہ ،چوہدری طالب حسین ،قاری محمد ارشد،قاری ناظم نے انجام دئیے۔مقابلہ جات کے اختتام پر پوزیشن ھولڈر طلبہ کو کپ اور انعام سے نوازا گیا۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی فلاح اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ اس قسم کی تقاریب کے ذریعے اسوہ حسنہ کے اہم پہلو وں کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔جس سے طلبہ کی کردار سازی میں مددملتی ہے۔اچھے طریقے پہ اس تقریب کے انعقاد پر مہمان خصوصی نے ہائی سکول بڑھنگ کے اساتذہ نے طلبہ کو زبردست خراج تحسین پیش کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جموں کشمیر لبریشن لیگ کا مرکزی کنونشن 25دسمبر بروز اتوار کو جبیر ہوٹل، نانگی میرپور میں صبح 10:00بنے منعقد ہو گا، جس میں تمام مرکزی قائدین، عہدیداران، مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان،آزاد جموں وکشمیر، صوبہ پنجاب اور صوبہ سرحد اور گلگت بلتستان کے تمام ضلعی اور تحصیل سطح کی تمام تنظیمئں شرکت کر رہی ہیں،ضلعی اور تحصیل صدور کو دعوت نامہ ارسال کیے جا چکے ہیں، مزید برآں ضلع بھمبر کی کمیٹی کے تمام اراکین کو بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے وقت کی پابندی لازمی کریں۔